کورونا وائرس میں کمی، مرکزی گوشۂ درود کا دوبارہ آغاز کر دیا گیا ہے

منہاج القرآن سیکرٹریٹ میں گوشہ نشینان درود و سلام پڑھنے کے لئے آنا شروع ہو گئے ہیں
گوشۂ درود میں آنے والے ماسک پہنیں، سماجی دوری کے اصولوں پر عمل کریں

لاہور (25 ستمبر 2020ء) منہاج القرآن کا مرکزی گوشۂ درود جو کورونا وائرس کی وباء کی وجہ سے عارضی طور پر بند کر دیا گیا تھا، اللہ تعالیٰ کے کرم سے کورونا وائرس میں کمی آنے کے بعد مرکزی گوشۂ درود کا دوبارہ آغاز کر دیا گیا ہے جس میں دس دن کے لئے گوشہ نشینان درود و سلام پڑھنے کے لئے دوبارہ آنا شروع ہو گئے ہیں۔ گوشۂ درود میں آنے والوں کے لیے ماسک پہننا لازمی قرار دے کر ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ گوشۂ درود میں آنے والے احباب سماجی دوری کے اصولوں پر عمل کرتے ہوئے ایک دوسرے سے فاصلہ رکھیں، ہینڈ سینی ٹائزر کا استعمال کریں۔ حفاظتی تدابیر کے پیش نظر مرکزی گوشہء درود میں گوشۂ نشینان کی تعداد 21 کی بجائے 15 کردی گئی ہے، اب ایک حلقہ کے اندر ایک وقت میں پانچ گوشۂ نشین ہوں گے۔ مرکزی گوشۂ درود میں آنے والے گوشۂ نشینان کا مکمل میڈیکل چیک اپ کیا جائے گا اور اگر کسی گوشہ نشین کو نزلہ، زکام، بخار، کھانسی کی کوئی ایک علامت بھی پائی گئی تو وہ گوشہ نشین نہیں ہو سکتا۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top