چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا سنٹرل ورکنگ کونسل کے اجلاس سے خطاب

منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے سنٹرل ورکنگ کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی میلاد کانفرنس حسب سابق مینار پاکستان لاہور منعقد ہوگی اور ایس او پیز کا مکمل خیال رکھا جائے گا۔ انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ منہاج القرآن کا وجود اس پرفتن دور میں نعمت غیر مترکبہ ہے، انہوں نے اعلان کیا کہ امسال منہاج القرآن کا 40 واں یوم تاسیس شایان شان طریقے سے منایا جائے گا اور تحریک کی چالیس سالہ خدمات اور کامیابیوں کو اجاگر کیا جائے گا، انہوں نے ہدایت کی کہ 17 اکتوبر کو سوشل میڈیا پر بھرپور ایکٹیوٹی کی جائے اور منہاج القرآن کی خدمات کو اجاگر کرنے کے لیے ہفتہ تقریبات منایا جائے، ہر فورم ڈاکومنٹری بنائے، چالیس سالہ سفر کو ہائی لائٹ کیا جائے، ہر سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ بلاگ لکھے اور اپنے تجربات اور مشاہدات ضبط تحریر میں لائے اور اسے اپنے فیس بک پیج پر شیئر کرے، تمام جدید ٹولز بروئے کار لائے جائیں، اس مواد کو زیادہ سے زیادہ وائرل کیا جائے، اور تحریک کے دعوتی پیغام اور کامیابیوں کو نمایاں کیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شیخ اپنے رفیق اور روحانی فرزند کو کسی حال میں تنہا اور مایوس نہیں چھوڑتا، سچے رفیق کا یقین کبھی متزلزل نہیں ہوتا، اپنے یقین پختہ رکھیں، انہوں نے کہا کہ منہاج القرآن ایک کائنات ہے، علم و تحقیق، اخوت و محبت، تزکیہ نفس، تصفیہ قلب، اصلاح احوال، اصلاح معاشرہ کا روشن چاند اس کائنات میں کبھی غروب نہیں ہوتا۔

منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سنٹرل ورکنگ کونسل کا اجلاس ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور کی زیرصدارت منعقد ہوا۔ چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے اجلاس میں خصوصی شرکت کی، اجلاس میں نائب صدر بریگیڈیئر (ر) اقبال احمد خان، نائب ناظمین اعلیٰ علامہ رانا محمد ادریس، نوراللہ صدیقی، شعبہ جات کے سربراہان جی ایم ملک، جواد حامد، حاجی منظور حسین، سہیل احمد رضا، سعید شاہ، رانا فیاض، شاہد لطیف، شہزاد رسول، سرفراز شاہ، محمد ثناء اللہ، فورمز کے صدور، فرح ناز، علامہ منہاج الدین، عارف چودھری، راجہ زاہد محمود، حافظ غلام فرید، علامہ میر آصف اکبر، نعیم الدین چودھری، اشتیاق حنیف مغل، طیب ضیاء و جملہ ممبران سی ڈبلیو سی اجلاس میں شریک ہوئے۔

اجلاس میں شعبہ تربیت کے کامیاب تربیتی پروگرامز، نظامت دعوت و تربیت کو خراج تحسین پیش کیا گیا، تنظیمات کی کارکردگی کو مزید موثر بنانے کے لئے تنظیمی انفراسٹرکچر پر تفصیلی بات چیت ہوئی اور اس ضمن میں بریگیڈیئر (ر) اقبال احمد خان، خرم نواز گنڈاپور، انجینئر محمد رفیق نجم، فرح ناز، سدرہ کرامت نے تجاویز دیں۔

نائب ناظم اعلیٰ میڈیا افیئرز نوراللہ صدیقی نے ہاؤس کو بتایا کہ حضور شیخ الاسلام دامت برکاتہم العالیہ کی مطبوعہ کتب کی آڈیو بکس تیار کرنے کے لئے ایک میگا پراجیکٹ پر کام کا آغاز ہو گیا ہے جس کی نگرانی چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری اور صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری براہ راست کر رہے ہیں، المنہاج السوی من الحدیث النبوی کی آڈیو بک تیار کرنے کے لئے محترم صاحبزادہ تسلیم احمد صابری کی خدمات حاصل کر لی گئی ہیں اور عنقریب منہاج یونیورسٹی لاہور کے جدید ترین سٹوڈیو میں ریکارڈنگ شروع ہو جائے گی، آڈیو بک کے لئے قارئین کی سہولت کے لئے ایک خصوصی سافٹ ویئر تیار کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا 17 اکتوبر 2020ء کو منہاج القرآن کا یوم تاسیس عالمگیر سطح پر منایا جائے گا۔

محترم قاضی زاہد حسین، محمد فاروق رانا، کرنل (ر) محمد مبشر نے اجلاس میں آن لائن شرکت کی۔ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے سنٹرل ورکنگ کونسل کے جملہ ممبران کی فرداً فرداً خیرت دریافت کی۔

جملہ شرکائے سی ڈبلیو سی نے حضور شیخ الاسلام کی طرف سے کووڈ 19 کی وباء کے دوران کارکنان، ذمہ داران کی روزانہ کی بنیاد پر ٹیلیفونک خیریت دریافت کرنے اور دعاؤں سے نوازنے پر اظہار تشکر کیا اور خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ایک ایسی قیادت میسر ہے جو شفیق باپ کی طرح اپنے کارکنان سے محبت کرتی ہے اور ان کا خیال رکھتی ہے۔

شرکائے اجلاس نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کی وباء کے دوران منہاج القرآن ایک خاندان کے تصور کی عملی تصویر نظر آیا، اندرون اور بیرون ملک میں مقیم کارکنان اور ذمہ داران ایک دوسرے کی خیریت دریافت کرتے رہے، عملاً دکھ سکھ میں شریک رہے اور منہاج القرآن کے کارکنان اور ذمہ داران نے اسلامی اخوت و بھائی چارہ کا قابل رشک مظاہرہ کیا۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top