خاتم النبیین ﷺ فخر انسانیت ہیں، ڈاکٹر حسن محی الدین قادری

چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن کا نورمجسم سیرت النبی ﷺ کانفرنس سے خطاب
کانفرنس سے انجینئر محمد رفیق نجم، حافظ غلام فرید، اشتیاق حنیف مغل و دیگر مقررین کا خطاب
منہاج القرآن کی 37 ویں عالمی میلاد کانفرنس مینار پاکستان پر منعقد ہو گی

لاہور (11 اکتوبر 2020) منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے مرکزی سیکرٹریٹ میں تحریک منہاج القرآن لاہور کے زیراہتمام ”نور مجسم“ سیرت النبی ﷺ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہ حضور نبی اکرم ﷺ فخر انسانیت اور رہبر آدمیت ہیں، امت تا قیامت حبیب مکرم ﷺکا میلاد منا کر اللہ کی عطا کردہ اس عظیم نعمت کا شکر ادا کرتی رہے گی۔ تحریک منہاج القرآن میلادالنبی ﷺ کی محافل کے کلچر کو فروغِ دے کر ہر دل میں عشق مصطفی ﷺکے چراغ روشن کرنے کا دینی فریضہ انجام دے رہی ہے۔ آپ ﷺ کی ولادت پاک سے انسانیت کو توقیر اور جینے کا منشور ملا، رنگ و نسل کا تفاخر اور حسب نسب کا غرور ختم ہوا۔ مساوات محمدی اور تعلیمات محمدی میں دنیا کے امن کی ضمانت ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن اور اس کے عظیم کارکنان کو اللہ نے یہ توفیق عطا کر رکھی ہے کہ وہ ہر سال ربیع الاول اور آمد ربیع الاول کا جشن منا کر آقائے دوجہاں ﷺکے قدموں میں عقیدتوں کے پھول نچھاور کرتے ہیں۔ دین اسلام کی روح عشق مصطفی ﷺہے۔

سیرت النبی ﷺکانفرنس سے انجینئر محمد رفیق نجم، حافظ غلام فرید، اشتیاق حنیف مغل، چوہدری افضل گجر، حاجی فرخ، نورین علوی، علامہ امداد حسین شاہ، میر احسن منیر، علامہ احسن اویس نے خطاب کیا۔ نور مجسم کانفرنس میں تحریک منہاج القرآن کے مرکزی رہنماجواد حامد، ریحان مقبول، سدرہ کرامت کی شرکت، حفیظ اللہ جاوید، انجینئر ثناء اللہ خان، چوہدری اقبال، حاجی امجد، اصغر ساجد، میاں ممتاز حسین، مرزا ندیم بیگ، ڈاکٹر سلطان محمود چودھری، لاہور کے پی پی اور یوسی عہدیداران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر انجینئر محمد رفیق نجم نے اعلان کیا کہ عالمی میلاد کانفرنس مینار پاکستان کے سبزہ زار میں ہوگی حسب سابق لاہور سے کثیر تعداد میں عاشقان رسول ؐشرکت کریں گے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top