منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن یوکے کے ڈائریکٹر فیصل مشہدی کا آغوش کراچی کا دورہ
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن یوکے کے ڈائریکٹر فیصل مشہدی نے تحریک منہاج القرآن کراچی کے زیرانتظام یتیم بچوں کی کفالت کے ادارہ آغوش کراچی کا وزٹ کیا، اس موقع پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن پاکستان کے ڈائریکٹر سید امجد شاہ بھی ان کے ساتھ تھے۔ فیصل مشہدی ان دنوں دورہ پاکستان پر ہیں، انہوں نے آغوش کراچی کے دورہ میں وہاں شجر کاری مہم کے سلسلہ میں پودا بھی لگایا۔ آغوش کراچی کی انتظامیہ نے فیصل مشہدی کو آغوش کراچی میں جاری منصوبہ جات کے حوالے سے بریفنگ دی۔
تبصرہ