منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن یوکے کے ڈائریکٹر فیصل مشہدی کا منہاج ایجوکیشنل کمپلیکس خانیوال کا دورہ

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن یوکے کے ڈائریکٹر فیصل مشہدی نے دورہ پاکستان پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کےزیراہتمام زیرتعمیر پراجیکٹ خانیوال ایجوکیشنل کمپلیکس برائے طالبات کا دورہ کیا۔ اس موقع پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن پاکستان کے کنٹری ہیڈ سید امجد علی شاہ بھی ان کے ساتھ تھے۔

یہاں فیصل مشہدی نے بتایا کہ ابتدائی طور پر منہاج ایجوکیشنل کمپلیکس خانیوال میں 800 سے زائد طالبات کی تعلیمی سہولیات موجود ہوں گی اور آئندہ 5 سال میں یہاں 5 ہزار طالبات کی تعلیمی سہولیات مہیا کیے جانے کا منصوبہ ہے۔

منہاج ایجوکیشنل کمپلیکس خانیوال میں طالبات کے لیے پرائمری سکول، سیکنڈری سکول اور کالج کی سہولت موجود ہے۔ طالبات کے لیے تمام جدید تر تعلیمی سہولیات موجود ہیں، جن میں لائبریری، مسجد، کھیلوں کی سہولیات سمیت پینے کا صاف پانی کا پلانٹ بھی شامل ہے۔

Minhaj Educational Complex Khanewal

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Minhaj TV
Quran Reading Pen
We Want to CHANGE the Worst System of Pakistan
Presentation MQI websites
Advertise Here
Top