منہاج القرآن کھپرو کے زیراہتمام میلاد کانفرنس

minhaj ul quran kheprow

تحریک منہاج القرآن کھپرو کے زیراہتمام میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے شاگرد محمد محسن قادری منہاجین نے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ آقا کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت کا جشن منانا اللہ کے احسان و انعام اور نعمت کا شکر ادا کرنا ہے۔

اس موقع پر خلیفہ حاجی رحیم بخش نقشبندی، ڈاکٹر محمد امین بھیو، حاجی محمد یوسف قائم خانی، شمس الدین جٹ، محمد شہباز ہنگورو، صدر تحریک منہاج القرآن کھپرو شوکت علی خان قائم خانی، ضلعی امیر تحریک منہاج القرآن سانگھڑ سید زاہد علی شاہ، عبدالستار چوہان کوآرڈینیٹر تحریک منہاج القرآن ڈویژن بینظیر آباد اسٹیج پر موجود تھے۔

پروگرام میں اہل علاقہ نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔ آخر میں دعا کی کہ اللہ تعالی امت مسلمہ کی خیر کرے اور پاکستان کو سلامتی دے۔

minhaj ul quran kheprow

minhaj ul quran kheprow

minhaj ul quran kheprow

minhaj ul quran kheprow

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top