تعلیم کے بغیر قوموں کا کوئی مستقبل نہیں، ڈاکٹر طاہرالقادری

قائد تحریک منہاج القرآن کا منہاج یوتھ لیگ کی سینٹرل یوتھ کونسل کے اجلاس سے خطاب

minhaj youth league

لاہور (5 جنوری 2021) قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے منہاج یوتھ لیگ کی سنٹرل کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم کے بغیر قوموں کا کوئی مستقبل نہیں، نوجوانوں کو انتہا پسندی اور دہشت گردانہ نظریات سے بچانا اور انھیں امن کی راہ پر ڈالنا فی زمانہ اسلام، پاکستان اور امہ کی بڑی خدمت ہے، عالم اسلام جب تک تحقیق و تعلیم سے وابستہ تھا تو ایجادات کی دنیا کا بے تاج بادشاہ اور تہذیب و تمدن کا گہوارہ تھا۔ تحریک منہاج القرآن علم و تحقیق اور امن پسند نوجوانوں کی قوت سے پھر سے وہ کھویا ہوا مقام حاصل کرنے کے لئے کوشاں ہے۔ منہاج یوتھ لیگ سٹڈی سرکل اور کتاب دوستی مہم کے ذریعے اس پرفتن دور میں مطالعہ کے کلچر کا احیاء کر رہی ہے اس پر مرکزی صدر مظہر محمود علوی اور ان کی پوری ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے۔ انہوں نے منہاج یوتھ لیگ کو یوتھ سٹڈی سرکلز اور تربیتی کیمپس کے انعقاد پر بھی مبارک باد دی۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے مظہر محمود علوی کو ایم فل کی ڈگری مکمل کرنے پر بھی مبارک باد دی۔

منہاج یوتھ لیگ کی سنٹرل کونسل کے اجلاس میں مرکزی صدر مظہر محمود علوی، منصور قاسم اعوان، ہارون ثانی، انعام مصطفوی، محسن مشتاق، اسماعیل انعام، محسن شہزاد مغل و دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس سے منہاج القرآن کے ڈائریکٹر ٹریننگ علامہ غلام مرتضیٰ علوی اور میاں عبدالقادر نے بھی خطاب کیا۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top