منہاج القرآن علماء کونسل خیبر پختونخواہ کے رہنماء مفتی محمد عبد الشکور انتقال کر گئے

تحریک منہاج القرآن و علماء کونسل خیبر پختونخواہکے رہنماء مفتی محمد عبد الشکور انتقال کر گئے، انا للہ وانا الیہ راجعون۔ مفتی عبدالشکور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی کتاب ’’کتاب البدعہ‘‘ کا سب سے پہلے پشتو زبان میں ترجمہ کر چکے ہیں۔ انہوں نے شیخ الاسلام کی شہرہ عالم کتاب ’’فتنہ خوارج اور دہشت گردی‘‘ کے خلاف فتوے کو بروئے کار لاتے ہوئے گزشتہ 5 سال سے افغانستان میں بڑے پیمانے پر دہشت گردی کے خلاف اپنا علمی و تحقیقی کردار ادا کیا۔

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے مفتی عبدالشکور کے انتقال پر گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ان کے انتقال کو علمی نقصان قرار دیا ہے۔ آپ نے اہلخانہ سے تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کی بلندی درجات کی دعا بھی کی ہے۔ دریں اثناء چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، ناظم اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل خرم نواز گنڈاپور، منہاج القرآن علماء کونسل کے صدر علامہ امداد خان، منہاج القرآن علماء کونسل کے ناظم میر آصف اکبر قادری اور دیگر مرکزی قائدین نے بھی مرحوم کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ہے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top