ڈاکٹر حسن محی الدین قادری 14 مارچ کو منہاج ویلفیئر کلینک، لیب و بلڈ کولیکشن سنٹر کا افتتاح کریں گے

مورخہ: 13 مارچ 2021ء

منہاج ویلفیئر کلینک اورلیب اہل علاقہ کیلئے بہت بڑا ریلیف ہو گی: حاجی صلاح الدین
منہاج ویلفیئر کلینک پر ماہر اور تجربہ کار ڈاکٹرز مستحق مریضوں کا علاج کریں گے: حاجی خالد محمود

لاہور (13 مارچ 2021ء) چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری 14 مارچ (اتوار) کو دن 2 بجے منہاج القرآن لاہور پی پی 153 کے زیراہتمام آخری منٹ سٹاپ ریاض احمد روڈ شالامار ٹاؤن میں منہاج ویلفیئر کلینک اور منہاج لیب و بلڈ کولیکشن سنٹر کا افتتاح کریں گے۔ افتتاحی تقریب میں علاقے کے معززین، کاروباری شخصیات، مذہبی، سیاسی، سماجی رہنماؤں سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات کی کثیر تعداد شرکت کریں گی۔

منہاج ویلفیئر کلینک و منہاج لیب کی افتتاحی تقریب و انتظامات کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے صدر منہاج القرآن پی پی 153 حاجی صلاح الدین سلطانی نے کہا ہے کہ ہم جس ملک اور معاشرے میں رہ رہے ہیں اس میں لوگوں کی اکثریت خط غربت سے نیچے زندگی گزار رہی ہے، جو ان کی اخلاقی و معاشرتی اقدار پر بھی اثر انداز ہو رہی ہے۔ منہاج ویلفیئر کلینک اور منہاج لیب اہل علاقہ کیلئے بہت بڑا ریلیف ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ ماہر اور تجربہ کار ڈاکٹرز مستحق مریضوں کا علاج کریں گے۔ تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی زیرسرپرستی اللہ کی رضا کیلئے کام کر رہی ہے۔ منہاج ویلفیئر کلینک میں ان شاء اللہ مستحق مریضوں کو معیاری ادویات فراہم کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن کی اس کاوش کو مقامی لوگوں، کاروباری حضرات، معزز شخصیات نے خوب سراہتے ہوئے اس کار خیر میں مکمل تعاون کا یقین دلایا ہے۔

ناظم پی پی 153 حاجی خالد محمود نے کہا کہ منہاج ویلفیئر کلینک پر نامور اور سپیشلسٹ ڈاکٹرز کی ٹیمیں لوگوں کا طبی معائنہ کرینگی۔ انہوں نے کہا کہ منہاج ویلفیئر کلینک کا قیام دکھی انسانیت کی خدمت کی عمدہ مثال ہے۔ مخیر حضرات کو نیکی اور بھلائی کے ایسے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہو گی کہ ڈسپنسری میں تمام ضروری ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ افتتاحی تقریب میں تحریک منہاج القرآن کے مرکزی، صوبائی، ضلعی، تحصیلی و علاقائی رہنماؤں کے ساتھ ساتھ شعبہ طب سے وابستہ نامور شخصیات بھی شرکت کریں گی۔ اجلاس میں حفیظ الرحمان خان، ظفر ااقبال کمبوہ، محمد قاسم، محمد اعظم، حافظ عبد الرحمان، نعیم مغل سمیت پی پی 153 کے عہدیداران و کارکنان بھی شریک تھے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top