کورونا سے بچاؤ کیلئے منہاج القرآن سیکرٹریٹ میں جراثیم کش سپرے کیا گیا

مورخہ: 19 مارچ 2021ء

مرکزی سیکرٹریٹ، جامع شیخ الاسلام، کالج آف شریعہ، نظام المدارس پاکستان کی عمارتوں میں سپرے کیا گیا
کورونا وائرس سے بچنے کیلئے صفائی کو معمول بنانا ہو گا: جواد حامد
دین اسلام نے صفائی کو نصف ایمان قرار دیا: ڈائریکٹر ایڈمن منہاج القرآن

لاہور (19 مارچ 2021) قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری کی خصوصی ہدایات پر کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے منہاج القرآن سیکرٹریٹ میں جراثیم کش سپرے کیا گیا۔ مرکزی سیکرٹریٹ، جامع شیخ الاسلام، کالج آف شریعہ، نظام المدارس پاکستان کی عمارتوں میں سپرے کروایا گیا۔ منہاج القرآن مرکزی سیکرٹریٹ سے منسلک تمام عمارتوں کو کلورین ملے پانی سے دھویا گیا۔ سیکرٹریٹ سے ملحقہ گلیوں کو بھی ادویات ملے پانی سے دھویا گیا اور صفائی کروائی گئی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے منہاج القرآن سیکرٹریٹ کے ڈائریکٹر ایڈمن جواد حامد نے کہا کہ کورونا وائرس سے بچنے کیلئے صفائی کو معمول بنانا ہو گا۔ دین اسلام نے صفائی کو نصف ایمان قرار دیا ہے۔ کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے بار بار صابن سے ہاتھ دھوئیں اور ماسک کا استعمال کریں۔ جواد حامد نے کہا کہ کورونا وائرس پر قابو پانے کا بہترین حل احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ہے۔ منہاج القرآن کے تمام تعلیمی اداروں میں بھی جراثیم کش سپرے کروایا جا رہا ہے۔ تعلیمی ادارے بند ہوں یا کھلے ان کی صفائی ضروری ہے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top