ڈاکٹر طاہرالقادری کی علمی خدمات کی عالمی سطح پر پذیرائی

مورخہ: 22 مارچ 2021ء

خودکش دھماکوں کے خلاف لکھی گئی کتاب دنیا کی دوسری بڑی مشہور ترین کتاب قرار
پہلے نمبر پر آنے والی کتاب 1765، تیسرے نمبر پر آنے والی کتاب 1788 میں تحریر ہوئی
درجہ بندی کا اعلان ”Academicinfluence.com“ کی ایک سروے رپورٹ میں ہوا
232 سال کے بعد مصنف کی حیات میں عالمی پذیرائی حاصل کرنے والی یہ پہلی کتاب ہے

A Historic Fatwa on Terrorism and Suicide Bombings

لاہور (22 مارچ 2021ء) قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خودکش دھماکوں کے خلاف 2010ء میں تحریر کی گئی کتاب اکیڈمک لاء لیگل سٹڈیز اور عالمی شہرت حاصل کرنے والی دنیا کی 25 بڑی زیرمطالعہ رہنے والی موثر کتب میں دوسرے نمبر پر مشہور ترین کتاب قرار پائی ہے۔ بین الاقوامی ”Academicinfluence.com“ کے ایک سروے کے مطابق 2010 ء سے 2020ء کے درمیان سب سے زیادہ پڑھی اور معلوماتی اثرات مرتب کرنے اور شہرت حاصل کرنے والی کتب کے حوالے سے ایک سروے کروایا گیا جن میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی مذکورہ کتاب دوسرے نمبر کی مشہور ترین کتاب قرار پائی ہے۔ یہ بات بطور خاص قابل ذکر ہے کہ پہلے نمبر پر آنے والی کتاب ”لاز آف انگلینڈ“ 1765ء میں ولیم بلیک سٹون نے لکھی تھی، تیسرے نمبر پر لاء لیگل سٹڈیز کے حوالے سے شہرت پانے والی کتاب برطانیہ کے نئے آئین کے حوالے سے الیگزینڈر ہیملٹن نے 1788ء میں تحریر کی۔ 232 سال بعد اکیڈمک اور لاء اینڈ لیگل سٹیڈیز کے باب میں جس کتاب نے عالمی سطح پر شہرت اور پذیرائی حاصل کی ہے وہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خودکش دھماکوں کے خلاف تحریر کی گئی کتاب ہے۔ یہ بات بطور خاص قابل ذکر ہے کہ 232 سال کے بعد مصنف کی حیات میں عالمی پذیرائی حاصل کرنے والی یہ پہلی کتاب ہے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے اپنی اس کتاب میں خودکش دھماکوں کے حوالے سے اسلام کا قرآن و سنت کے مستند حوالہ جات کے ساتھ جامع بیانیہ پیش کیا ہے۔ یہ بیانیہ سامنے آنے پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کو دہشت گرد تنظیموں کی طرف سے جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔ خودکش دھماکوں کے خلاف لکھی گئی اس کتاب کے انگریزی، ہندی، فرنچ، نارویجن، بنگالی زبانوں سمیت دنیا کی 10 زبانوں میں تراجم ہو چکے ہیں۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top