ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی پیر غالب پرویز لاہور ی (مرحوم) کے بیٹوں سے ملاقات

غالب پرویز لاہوری (مرحوم) تحریک منہاج القرآن کے بانیان میں شامل تھے: ڈاکٹر حسین محی الدین
تحریک منہاج القرآن کیلئے غالب پرویز لاہور ی (مرحوم) کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا
اللہ تعالیٰ پیر غالب پرویز لاہوری (مرحوم) کو حضور ﷺ کی شفاعت نصیب فرمائے: صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل

لاہور (21 اپریل 2021ء) صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے معروف روحانی شخصیت بانی ممبر و سینئر رہنما منہاج القرآن انٹرنیشنل حضرت پیر غالب پرویز لاہوری (مرحوم) کی رہائش گاہ پر ان کے بیٹوں محمد عمر فاروق، محمد عثمان اور محمد بلال سے ملاقات کی۔ ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے حضرت پیر غالب پرویز لاہور ی کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے ان کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔

ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے مرحوم کے بیٹوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم حضرت پیر غالب پرویز لاہور ی تحریک منہاج القرآن کے بانیان میں شامل تھے۔ تحریک منہاج القرآن کیلئے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ مرحوم سچے عاشق رسول، نیک، صالح اور محب وطن انسان تھے۔ پیر غالب پرویز لاہور ی کی رحلت ان کے اہل خانہ، رفقاء، عقیدت مندوں اور تحریک منہاج القرآن کیلئے بہت بڑا صدمہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم پیر غالب پرویز لاہور ی کا شمار شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے انتہائی قریبی ساتھیوں میں ہوتا ہے۔ مرحوم نہایت شفیق اور ملنسار انسان تھے۔ اسلام، پاکستان اور تحریک منہاج القرآن کیلئے مرحوم کی خدمات اور کاوشوں کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھا جائے گا۔ اللہ تعالیٰ پیر غالب پرویز لاہور ی کو حضور نبی اکرم ﷺ کی شفاعت نصیب فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔

ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کے ہمراہ وفد میں ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، جی ایم ملک، سردار فتح اللہ خان، شہزاد رسول، حفیظ اللہ جاوید، حاجی محمد اسلم، حاجی محمد اسحاق، رانا محمد شکیل، منشاء مغل، حاجی حنیف سندھو و دیگر سینئر رہنما بھی شامل تھے۔ منہاج القرآن کے رہنماؤں نے مرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top