مذہبی، سماجی تحریکوں کے درمیان مکالمہ ضروری ہے: ڈاکٹر حسین محی الدین قادری

مورخہ: 25 جون 2021ء

قرآن و سنت کی تعلیمات دنیا تک پہنچانا ہوں گی: صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل
”دینی تحریکوں کا کردار“ کے موضوع پر 4روزہ سیمینار کا آغاز 27 جون سے ہو گا

لاہور (25 جون 2021ء) صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہا ہے کہ انتہاء پسندی اور دہشت گردی کا خطرہ بدستور موجود ہے۔ لاہور میں دہشت گردی کا واقعہ خطرے کی گھنٹی ہے، دہشت گرد اور دہشتگردانہ سوچ ختم نہیں ہوئی۔ عوام اور اداروں کو آنکھیں کھلی رکھنا ہونگی۔ بدلتے ہوئے سیاسی، سماجی،معاشی،علاقائی حالات کے تناظر میں مذہبی، سماجی تحریکوں کے درمیان مکالمہ ضروری ہے۔ اسلام نے ہر موضوع پر رہنمائی مہیا کی ہے۔ عصری تقاضوں کے مطابق اسلام کی تعلیمات دنیا تک پہنچانا ہوں گی۔ اس عظیم دعوتی مشن میں علماء سکالرز کا کردار اہم ہے۔

انہوں نے نظامت تربیت کے زیر اہتمام 27 جون سے شروع ہونے والی 4 روزہ بین الاقوامی آن لائن کانفرنس کے انعقاد پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ امہ کو درپیش مسائل کے حل کے لئے دینی و سماجی تحریکوں کے مابین ہر سطح پر تبادلہ خیال ہونا چاہیے۔

دریں اثناء منہاج القرآن انٹرنیشنل کی نظامت تربیت نے ”بدلتے حالات میں دینی تحریکوں کا کردار“ کے موضوع پر 4 روزہ آن لائن سیمینار کا اہتمام کیا ہے جس کا آغاز 27 جون سے ہورہا ہے۔ سیمینار 30جون تک جاری رہے گا۔ بین الاقوامی سکالرز موضوع کی مناسبت سے لیکچرز دیں گے۔ آن لائن سیمینار سے صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری بھی خطاب کریں گے۔ سیمینار سے مفتی ارشاد سعیدی، علامہ محمد رمضان قادری، حافظ محمد سعید رضا بغدادی، علامہ رانا محمد ادریس، علامہ محمد صادق قریشی اور منہاج القرآن انٹرنیشنل کے ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، پاکستان میں انتہاء پسندی کے پھیلاؤ میں اندرونی، بیرونی عوامل کے موضوع پر لیکچر دیں گے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top