منہاج القرآن ضلع سمندری کی تنظیم نو مکمل

منہاج القرآن ضلع سمندری کی سال 23-2021ء کے لیے تنظیم نو مکمل کر لی گئی۔ اس سلسلہ میں تنظیم نو کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں علامہ رانا محمد ادریس قادری (نائب ناظم اعلٰی تنظیمات وسطی پنجاب) اور ان کے ہمراہ میاں ریحان مقبول (جنرل سیکرٹریPAT وسطی پنجاب ) اور سیکرٹری کوآرڈینیشن سنٹرل پنجاب قاری ریاست علی چدھڑ نے خصوصی شرکت کی۔

اجلاس میں منہاج القرآن ضلع سمندری کے تمام قائدین و کارکنان کی اتفاق رائے سے عطاء الحق شاہ کو ضلعی صدر جبکہ ذوالقرنین کو ضلعی ناظم TMQ سمندری کی ذمہ داری سونپی گئی۔

اس موقع پر اجلاس کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ رانا محمد ادریس قادری نے کہا کہ منہاج القرآن کا مقصد اللہ اور اسکے رسولؐ کی رضا کیلئے دکھی انسانیت کی شب و روز او بلاتفریق خدمت کرنا ہے اور ہماری منزل مصطفوی انقلاب ہے۔ انہوں نے اجلاس میں نئے منتخب ہونے والے ذمہ داران کو مبارکباد بھی دی۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

We Want to CHANGE the Worst System of Pakistan
Presentation MQI websites
Advertise Here
Top