منہاج القرآن ضلع فیصل آباد کی تنظیم سازی

منہاج القرآن ضلع فیصل آباد کی تنظیم نو سیشن 23-2021ء مکمل کر لی گئی، تنظیم سازی اجلاس میں علامہ رانا محمد ادریس قادری (نائب ناظم اعلٰی تنظیمات وسطی پنجاب)، میاں ریحان مقبول (جنرل سیکرٹریPAT وسطی پنجاب )، سیکرٹری کوآرڈینیشن سنٹرل پنجاب محترم قاری ریاست علی چدھڑ اور رانا وحید شہزاد (مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل MYL) نے خصوصی شرکت کی۔

تحریک منہاج القرآن ضلع فیصل آباد کے تمام قائدین و کارکنان کی اتفاق رائے سے محمد میاں عبدالقادر کو ضلعی صدر جبکہ رانا غضنفر علی کو ضلعی ناظم TMQ ضلع فیصل آباد کی ذمہ داری سونپی گئی۔ اجلاس کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ رانا محمد ادریس قادری نے کہا کہ دین اسلام پر اس وقت زوال ہے اور منہاج القرآن اس دور کی مجدد تحریک ہے۔ اس مصطفوی مشن کے ساتھ رہتے ہوئے ہمیں احیائے دین حق کی سربلندی کیلئے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ آخر میں انہوں نے نئے منتخب ذمہ داران کو مبارکباد دی اور مصطفوی مشن کیلئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

We Want to CHANGE the Worst System of Pakistan
Presentation MQI websites
Advertise Here
Top