منہاج القرآن ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کی تنظیم نو، سید کاظم علی شاہ صدر مقرر

منہاج القرآن ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کی تنظیم نو مکمل کر لی گئی، اس سلسلہ میں منہاج القرآن ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں سیشن 23-2021ء کی تنظیم سازی کا عمل مکمل کیا گیا۔ منہاج القرآن ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کے تمام قائدین و کارکنان کی اتفاق رائے سے سید کاظم علی شاہ کو ضلعی صدر جبکہ شاہد فاروق کو ضلعی ناظم TMQ ٹوبہ ٹیک سنگھ کی ذمہ داری سونپی گئی۔

اجلاس میں علامہ رانا محمد ادریس قادری (نائب ناظم اعلٰی تنظیمات وسطی پنجاب)، میاں ریحان مقبول (جنرل سیکرٹریPAT وسطی پنجاب )، سیکرٹری کوآرڈینیشن سنٹرل پنجاب قاری ریاست علی چدھڑ، رانا وحید شہزاد(مرکزی ڈپٹی سیکرٹری MYL) اور آصف عزیز (جنرل سیکرٹری PAT ضلع فیصل آباد) نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔

اس موقع پر اجلاس کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ رانا محمد ادریس قادری کہا کہ ان شااللہ منہاج القرآن انسانیت کی خدمت میں مصروف عمل ہے۔ معاشرے سے انتشار، تعصب اور فرقہ واریت کا خاتمہ کر کے امت کو وحدت کا درس دینا ہمارا بنیادی مقصد ہے۔ آخر میں انہوں نے نئے منتخب ذمہ داران کو مبارکباد دی۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

We Want to CHANGE the Worst System of Pakistan
Presentation MQI websites
Advertise Here
Top