منہاج القرآن لاہور کا ورکرز کنونشن

minhaj ul quran

تحریک منہاج القرآن لاہور کا ورکرز کنونشن مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں منعقد ہوا۔ ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے نائب ناظم اعلیٰ علامہ رانا محمد ادریس نے کہا کہ فرقہ واریت نے اتحاد امت کو بہت نقصان پہنچایا۔ منہاج القرآن اتحاد امت کی مضبوط آواز ہے۔ تحریک منہاج القرآن رجوع الی القرآن اور اتحاد امت کی تحریک ہے۔ نوجوان نسل کو دین کی طرف مائل کر رہے ہیں۔ تحریک منہاج القرآن نوجوانوں کو در مصطفی ﷺ کی طرف بلا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ منہاج القرآن کے عہدیداران و کارکنان پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا امن، محبت و بھائی چارے کا پیغام لاہور کے ہر گھر تک پہنچائیں۔ منہاج القرآن کے سکالرز اسلام کی حقیقی تعلیمات قوم کے ہر فرد تک پہنچا رہے ہیں۔ تحریک منہاج القرآن کے مرکزی رہنماؤں، ضلعی، پی پی عہدیداران و کارکنان نے ورکرز کنونشن میں بڑی تعداد میں شرکت کی۔

ورکرز کنونشن میں منہاج القرآن لاہور کے نو منتخب پی پی عہدیدران کی تقریب حلف برداری بھی ہو ئی۔ نو منتخب عہدیداران، منہاج القرآن علما کونسل، منہاج یوتھ لیگ، مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ، منہاج القرآن ویمن لیگ، پاکستان عوامی تحریک سمیت منہاج القرآن لاہور کے جملہ فورمز کے رہنماؤں نے شرکت کی۔

نائب ناظم اعلیٰ منہاج القرآن علامہ رانا محمد ادریس، صدر منہاج القرآن لاہور علامہ رانا نفیس حسین قادری، صدر عوامی تحریک لاہور ڈاکٹر سلطان محمود چوہدری نے ورکرز کنونشن میں خصوصی شرکت کی۔

نائب ناظم اعلیٰ علامہ رانا محمد ادریس نے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد دی۔ صدر منہاج القرآن لاہور علامہ نفیس حسین قادری نے شاندار ورکر ز کنونشن کے انعقاد پر منہاج القرآن لاہور کے کارکنان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ 38 ویں عالمی میلاد کانفرنس 11 اور 12 ربیع الاول کی درمیانی شب مینار پاکستان میں ہو گی۔ کارکن کانفرنس کی تیاریاں شروع کر دیں۔ تحریک منہاج القرآن لاہور مشعل بردار جلوس نکال کر ماہ ربیع الاول کا والہانہ استقبال کرے گی۔ عالمی میلاد کانفرنس سے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری خصوصی خطاب کرینگے۔

انہوں نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن کی پہچان اور انفرادیت محبت و عشق مصطفی ہے۔ کارکنان عالمی میلاد کانفرنس کی تیاریوں و انتظامات کیلئے دن رات محنت کریں۔

رانا نفیس حسین قادری نے مزید کہا کہ عہدیدران و کارکنان لاہور کے ہر فرد کو عالمی میلاد کانفرنس میں شرکت کی دعوت دیں۔

ڈاکٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ عالمی میلاد کانفرنس میں سیاسی وسماجی شخصیات، علماو مشائخ سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات کو شرکت کی دعوت دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ محبت مصطفی ﷺ ایمان کی اساس اور سرمایہ حیات ہے۔ اسلام پوری انسانیت کیلئے امن کا پیغام لے کر آیا ہے۔ میلاد مصطفی ﷺ کی محافل کا انعقاد محبت رسول ﷺ کا ذریعہ ہیں۔

ورکرز کنونشن سے ناظم لاہور اشتیاق حنیف مغل، صدر یوتھ لیگ لاہور حاجی فرخ قادری، صدر ایم ایس ایم علی قریشی، صدر علما کونسل علامہ رفیق رندھاوا، صدر ویمن لیگ لاہور نورین علوی و دیگر نے بھی خطاب کیا۔

minhaj ul quran

minhaj ul quran

minhaj ul quran

minhaj ul quran

minhaj ul quran

minhaj ul quran

minhaj ul quran

minhaj ul quran

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top