تحریک منہاج القرآن کے 41ویں یوم تاسیس پر ماہنامہ منہاج القرآن کا خصوصی شمارہ شائع ہو گیا

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خصوصی تحریر ”تحریک منہاج القرآن کی کہانی شیخ الاسلام کی زبانی“ شامل اشاعت ہے

لاہور (29 ستمبر 2021ء) تحریک منہاج القرآن کے 41ویں یوم تاسیس کے موقع پر ماہنامہ منہاج القرآن کا خصوصی شمارہ شائع ہو گیا ہے۔ اس شمارے میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خصوصی تحریر ”تحریک منہاج القرآن کی کہانی شیخ الاسلام کی زبانی“ بطور خاص شامل ہے۔ اس تحریر میں تحریک منہاج القرآن کی نظریاتی بنیادوں اور اس کی تشکیل کے مراحل پر بڑی تفصیل کے ساتھ روشنی ڈالی گئی ہے۔

منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی خصوصی گفتگو ”منہاج القرآن بطور تجدیدی تحریک“ شامل اشاعت ہے۔

منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے ”دنیا کے بدلتے حالات اوردینی تحریکوں کا کردار“ کے موضوع پر تحقیقی آرٹیکل لکھا ہے۔ مذہبی تحریکوں کے کردار، ان کی ناکامیوں اور کامیابیوں کے موضوع پر یہ تحریر ایک منفرد تحقیق ہے۔

اس کے علاوہ شفقت اللہ قادری کی خصوصی تحریر بھی شامل اشاعت ہے جس میں ویمن امپاورمنٹ اور منہاج القرآن ویمن لیگ کے تعلیمی، تربیتی کردار کا احاطہ کیا گیا ہے۔

شمارہ میں ڈاکٹر علی اکبر الازہری، مفتی عبدالقیوم خان ہزاروی، ڈاکٹر حافظ محمد سعداللہ، علی وقار قادری، ثناء اللہ طاہر، ڈاکٹر محمد رفیق نجم، محمد ضیاء الحق رازی، سید امجد علی شاہ اور ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی علمی، تعلیمی، انتظامی خدمات پر ڈاکٹر مختار احمد عزمی کی خصوصی تحریر شامل اشاعت ہے۔

41 ویں یوم تاسیس کی مناسبت سے ماہنامہ منہاج القرآن کے چیف ایڈیٹر نوراللہ صدیقی کا تحریر کردہ اداریہ شامل اشاعت ہے۔ قارئین کو ماہنامہ منہاج القرآن کی اس خصوصی اشاعت کے مطالعہ سے تحریک منہاج القرآن کی ہمہ جہت دینی، سماجی، فلاحی خدمات اور بین الاقوامی سطح پر انجام دئیے جانے والے تعلیمی، تربیتی کردار کے بارے میں معلومات میسر آئیں گی۔

minhaj ul quran

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top