منہاج القرآن کا استقبال ربیع الاول مشعل بردار سالانہ جلوس آج نکالا جائے گا

چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن ڈاکٹر حسن محی الدین قادری خصوصی شرکت و خطاب کرینگے
جلوس کی قیادت صد ر منہاج القرآن لاہور رانا نفیس حسین قادری کرینگے
سجے ہوئے اونٹ، گھوڑے، بگھیاں مشعل بردار جلوس کا حصہ ہونگے
دودھ کی سبیلیں لگیں گی، تاجر پھولوں کی پتیوں سے شرکاء کا استقبال کرینگے
خرم نواز گنڈاپور، علامہ رانا محمد ادریس، نور اللہ صدیقی، اشتیاق حنیف مغل، شہباز بھٹی شرکت کرینگے

milad juloos

لاہور (7 اکتوبر 2021) تحریک منہاج القرآن لاہور کے زیراہتمام استقبال ماہ ربیع الاول کے سلسلے میں مغل پورہ چوک سے باغبانپورہ تک مشعل بردار جلوس آج 7 اکتوبر (جمعرات)کو شام 6 بجے نکالا جائے گا، چیئرمین سپریم کونسل تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر حسن محی الدین قادری خصوصی شرکت و خطاب کرینگے۔ جلوس کی قیادت تحریک منہاج القرآن لاہور کے صدر رانا نفیس حسین قادری کرینگے۔

عزیز بھٹی ٹاؤن سے نکالے جانیوالے مشعل بردار جلوس کے راستوں کو خوبصورت بینرز، جھنڈیوں، غباروں، اسم محمد کے پوسٹرز اور برقی قمقموں سے سجا دیا گیا ہے۔ انجمن تاجران شالیمار لنک روڈ کی طرف سے دودھ کی سبیلیں لگائی جائینگی، صدر منہاج القرآن لاہور رانا نفیس حسین قادری، ناظم اشتیاق حنیف مغل، شہباز بھٹی، اسلم پرویز، حاجی محمد فرخ و دیگر مرکزی قائد ین شرکائے جلوس کا استقبال کرینگے، مغلپورہ تاجر رہنما جلوس پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کرکے جلوس کا استقبال کرینگے۔

منہاج نعت کونسل کے نعت خوان دف پر آمد مصطفی کی نسبت سے کلام پڑھیں گے۔ درود و سلام کی صداؤں میں نکالے جانیوالے استقبال ربیع الاول مشعل بردار جلوس میں سجے ہوئے اونٹ، بگھیوں، گھوڑوں، موٹر سائیکلوں اور پیدل افراد بڑی تعداد میں شریک ہونگے۔

ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن خرم نواز گنڈا پور، نائب ناظم اعلیٰ علامہ رانا محمد ادریس، مرکزی سیکرٹری اطلاعات نور اللہ صدیقی جلوس میں خصوصی شرکت کرینگے۔ صدر تحریک منہاج القرآن عزیز بھٹی ٹاؤن، شہباز بھٹی، فلائٹ لیفٹیننٹ (ر) عبد المجید، حاجی ارشد، پیر سید انعام اللہ گیلانی، چوہدری اسلم، تاجر رہنما شالیمار لنک روڈ سمیت دیگر اہم رہنما جلوس میں شرکت کرینگے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top