منہاج القرآن کا 4 دہائیوں کا سفر علم، امن اور اعتدال کے فروغ پر مشتمل ہے: 41 ویں یوم تاسیس پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا پیغام

minhaj ul quran

تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے تحریک منہاج القرآن کے 41 ویں یوم تاسیس کے موقع پر اپنے خصوصی بیان میں کہا ہے کہ اللہ رب العزت کے فضل و کرم اور نعلین پاک کے تصدق سے خدمت دین اور خدمت انسانیت کے باب میں تحریک منہاج القرآن نے چار دہائیوں کے مختصر عرصہ میں بہت سارے سنگ میل عبور کئے ہیں۔ الحمدللہ تحریک منہاج القرآن نے نوجوانوں کی تعلیم و تربیت کیلئے پاکستان سمیت دنیا بھر میں مثالی ادارے قائم کئے جن سے مستفید ہونے والوں کی تعداد لاکھوں میں ہے۔

تحریک منہاج القرآن نے انتہا پسندی، متشدد رویوں اور تکفیری فکر کے خلاف انتھک علمی، فکری، تربیتی جدوجہد کی ہے۔ امت کے اتحاد کیلئے تحریک منہاج القرآن کی عملی خدمات اور مساعی چار دہائیوں کے سفر کا قابل رشک باب ہے۔ بین المذاہب رواداری اور بین المسالک ہم آہنگی کیلئے دن رات جدوجہد جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ عقائد صحیحہ کی ترویج و اشاعت اور آئندہ نسلوں کے ایمان اور عقائد کی حفاظت کیلئے تحریک منہاج القرآن نے مقدور بھر وسائل کے ساتھ جو خدمات انجام دی ہیں اس کے ثمرات دنیا بھر میں محسوس کئے جا رہے ہیں اس پر اللہ کے شکر گزار ہیں۔

انہوں نے اپنے مبارکبادی پیغام میں کہاکہ میں تحریک منہاج القرآن کے 41 ویں یوم تاسیس کے تاریخی موقع پر پاکستان سمیت دنیا بھر کے کارکنان، وابستگان ذمہ داران، رفقائے کار اور اس مصطفوی مشن کے ساتھ دامے درمے سخنے شریک رہنے والے احباب کو دل و جان سے مبارک باد دیتا ہوں، اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ خدمت دین کے حوالے سے ہماری عاجزانہ مساعی کو قبول و منظور فرمائے۔

minhaj ul quran

ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا پیغام

تحریک منہاج القرآن کے 41 ویں یوم تاسیس پر تحریک کے جملہ کارکنان کو دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتا ہوں، بلاشبہ تحریک منہاج القرآن نے انتہا پسندانہ فکر کے تدارک اور اعتدال پر مبنی مصطفوی تعلیمات کے فروغ کے لئے انتہائی مخلصانہ اور گرانقدر خدمات انجام دی ہیں۔

ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کا پیغام

تحریک منہاج القرآن نے 4 دہائیوں کے مختصر عرصہ میں تعلیم و تربیت، اِصلاحِ اَحوال اور تصنیف و تالیف کے ضمن میں بہت سارے سنگ میل عبور کئے ہیں، 41 ویں یومِ تاسیس کے تاریخی موقع پر کارکنان کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top