شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا بریگیڈئیر(ر) اقبال احمد خان کی زوجہ کے انتقال پر اظہار افسوس

ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی مرحومہ کی بخشش و مغفرت کیلئے دعا
خرم نواز گنڈاپور، جی ایم ملک، راجہ زاہد محمود، میاں زاہد اسلام و دیگر کی نماز جنازہ میں شرکت

لاہور (17اکتوبر2021) قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے نائب صدر تحریک منہاج القرآن بریگیڈئیر (ر) اقبال احمد خان کی زوجہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت و توفیق دے۔

Tahir-ul-Qadri condoles with Birg. (r) Iqbal Ahmad over his wife death

مرحومہ کی نماز جنازہ لاہور کینٹ میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں چیئرمین سپریم کونسل تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر حسن محی الدین قادری ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، جی ایم ملک، راجہ زاہد محمود، میاں زاہد اسلام، کرنل(ر) فضل مہدی، قاجی فیض الاسلام، عبد الرحمان، حاجی منظور حسین، عار ف چوہدری، طیب ضیاء، حاجی اسحق، راجہ ندیم، شفاقت مغل، ایوب انصاری نے شرکت کی۔ منہاج القرآن و عوامی تحریک کے رہنماؤں و کارکنان نے کثیر تعداد میں نماز جنازہ میں شرکت کی اور مرحومہ کے درجات کی بلندی و مغفرت کیلئے دعا کی۔

صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، نور اللہ صدیقی، رفیق نجم، فرح ناز، جواد حامد، سید امجد علی شاہ، علامہ رانا ادریس، رانا نفیس حسین، علامہ میر آصف اکبر، عبد الحفیظ چوہدری، اشتیاق حنیف مغل سمیت رہنماؤں نے مرحومہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا، انکے درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔

Tahir-ul-Qadri condoles with Birg. (r) Iqbal Ahmad over his wife death

ختم قل خوانی

Khatam e Qul

Khatam e Qul

Khatam e Qul

Khatam e Qul

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
We Want to CHANGE the Worst System of Pakistan
Presentation MQI websites
Advertise Here
Top