منہاج القرآن لاہور کے راہنماؤں کی مزار اقبالؒ پر حاضری

حکیم الامت نے فرمایا اقتصادی مسائل کا حل اسلامی قوانین میں ہے: رانا نفیس حسین قادری
علامہ اقبالؒ نے اپنے نظریہ میں مسائل کا حل بھی پیش کیا: سہیل احمد رضا

allama iqbal

لاہور (9 نومبر 2021) تحریک منہاج القرآن لاہور کے صدر رانا نفیس حسین قادری اور ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز سہیل رضا کی قیادت میں راہنماؤں کے وفد نے مزار اقبال پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور ملکی خوشحالی کیلئے دعا کی۔ اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے رانا نفیس حسین قادری نے کہا کہ حکیم الامت ڈاکٹر محمد اقبال ؒ امت مسلمہ کے لیے اللہ کی خاص رحمت اور نعمت تھے۔ ایک وطن کے نظریہ کے بانی حکیم الامت تھے، ان کی فکر میں آج بھی امہ کے اقتصادی، معاشرتی مسائل کا حل موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکیم الامت علامہ محمد اقبالؒ کا فلسفہ تخیل نہیں تحرک ہے۔ حکیم الامتؒ نے مثالی اسلامی معاشرے کے قیام کے لئے نظریہ بھی دیا اور اس کے اطلاق کا عملی خاکہ اور حل بھی پیش کیا۔

حکیم الامت نے فرمایا مسلمانوں کا بنیادی مسئلہ اقتصادی ہے، لہٰذا مکمل اقتصادی لائحہ عمل مسلم قیادت کے پاس موجود ہونا چاہیے، شومئی قسمت ہماری مسلم قیادت اقتصادی مسائل کے حل کے بارے میں لاعلم ہے۔ شاعر مشرق نے فرمایا سماجی مساوات مسلمان معاشرے کی خصوصیت ہے اور مسلمانوں کے اقتصادی مسائل کا حل اسلامی قوانین میں ہے۔ اس موقع پر ڈاکٹر اقبال نور، ڈاکٹر قاسم، رانا عتیق الرحمن، الطاف رندھاوا، حاجی امجد و دیگر موجود تھے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top