ڈاکٹر حسن محی الدین قادی کا منہاج کالج برائے خواتین میں تقریب سے خطاب

minhaj college women

چیئرمین سپریم کونسل منہاج القران انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادی نے منہاج کالج برائے خواتین میں داخلہ لینے والی طالبات کے اعزاز میں منعقدہ تعارفی و تربیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر علم، عمل میں ڈھل جائے تو علم نافع بن کر تقوی کے حصول کا ذریعہ بنتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اہل علم حضرات اور دانشور قوموں کو اخلاقی، روحانی اور معاشی عروج کی منزل سے ہمکنار کرتے ہیں۔

پاکستان کے زوال کو عروج میں بدلنے کیلئے طلبہ کو بامقصد علم کے حصول کو پہلی اور آخری ترجیح بنانا ہو گا، جو چاہتا ہے کہ علم لدنی سے فیض یاب ہو وہ ادب کے دامن کو تھام لے۔ اولیاء و صالحین کا شیوہ رہا ہے کہ وہ علم سے زیادہ ادب سیکھنے پر وقت صرف کرتے تھے اور اس کے لئے وہ شیوخ اور بزرگان دین کی صحبت اختیار کرتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ منہاج کالج برائے خواتین قوم کی بیٹیوں کی بیک وقت علمی، فکری اور روحانی تربیت کے لئے کوشاں مادر علمی ہے۔

تقریب میں محترمہ فضہ حسین قادری نے بھی خصوصی شرکت کی جبکہ پرنسپل ڈاکٹر ثمر فاطمہ نے استقبالیہ کلمات پیش کئے۔

تقریب میں آفتاب خان قادری نے رواں سال داخلہ لینے والی طالبات کی رپورٹ پیش کی جبکہ مسز حمیرا ناز نے کلمات تشکر پیش کیے۔ اس موقع پر انٹرمیڈیٹ، بی ایس، ٹریننگ ڈیپارٹمنٹ، بزمِ منہاج، ہاسٹل انتظامیہ سمیت تمام شعبہ جات کی ہیڈز اور اساتذہ نے طالبات کو خوش آمدید کہا اور کالج سے متعلقہ اصول و ضوابط سے آگاہ کیا۔

تقریب میں طالبات کی کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر افضل کانجو، محترم غلام احمد، امتیاز قادری، یاسمین ظفر، عارفہ طارق، سمعیہ زاہد، عتیقہ علوی، حمیرا خالد، جویریہ حسن، آصفہ صفدر، شمع مشتاق، ام حبیبہ اسماعیل، ریحانہ طارق، رابعہ عتیق اور دیگر ڈیپارٹمنٹس کے سربراہان نے بھی شرکت کی۔

minhaj college women

minhaj college women

minhaj college women

minhaj college women

minhaj college women

minhaj college women

minhaj college women

minhaj college women

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top