پاکستان نوجوانوں کو جدید تعلیم دینے سے خوشحال ہو گا

حکومت سارا بجٹ نوجوانوں پر خرچ کرے یہی نوجوان ایجادات سے پاکستان کو خوشحال بنا دیں گے، ڈاکٹر حسن محی الدین قادری
پاکستان کی سالانہ آئی ٹی ایکسپورٹ 7 سو ملین ڈالر بھارت کی 133 بلین ڈالر ہیں، ڈاکٹر حسین محی الدین قادری
نیشنل یوتھ ایوارڈ کی تقریب سے ڈاکٹر ساجد محمود، ابرارالحق، اظہر علوی، مظہر علوی، سید امجد علی شاہ نے خطاب کیا
تقریب کے اختتام پر درجنوں باصلاحیت نوجوانوں کو نیشنل یوتھ ایوارڈ دیا گیا

national youth award 2021

لاہور (20 نومبر 2021ء) جناح کنونشن سنٹر میں منہاج یوتھ لیگ اور ایجو کاسا کے مشترکہ تعاون سے منعقدہ نیشنل یوتھ ایوارڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا کہ حکومت سارا بجٹ نوجوانوں کی جدید تعلیم و تربیت پر خرچ کرے یہی نوجوان اپنی ایجادات کے ذریعے پاکستان کو دنیا کا امیر ترین اور محفوظ ترین ملک بنا دیں گے، پاکستان باصلاحیت نوجوانوں کا قابل فخر ملک ہے، پاکستان کے نوجوان دنیا بھر میں اپنے ٹیلنٹ کا لوہا منواتے ہیں ریاستی سطح پر ان نوجوانوں کی صلاحیتوں سے استفادہ کیا جائے۔

صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے نیشنل یوتھ ایوارڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا جتنا اندرونی بیرونی قرضہ ہے اتنی بھارت سالانہ آئی ٹی ایکسپورٹ کرتا ہے، پاکستان کی سالانہ آئی ٹی ایکسپورٹ 7 سو ملین ڈالر ہیں جبکہ بھارت صرف آئی ٹی کی مد میں سالانہ 133 بلین ڈالر ایکسپورٹ کر رہا ہے۔ اب تیل کے نکلنے سے نہیں نوجوانوں کو جدید تعلیم دینے سے قومیں خوشحال بنتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نوجوان آبادی پر مشتمل دنیا کا امیر ترین ملک ہے روایتی تعلیم کی بجائے نوجوانوں کو انفارمیشن ٹیکنالوجی، سائنس جدید طب کی تعلیم دینا ہوگی اس وقت پاکستان کو سافٹ وئیر انجینئرز اور زرعی سائنسدانوں کی ضرورت ہے۔

نیشنل یوتھ ایوارڈ کی تقریب سے منہاج یونیورسٹی لاہور کے وائس چانسلر ڈاکٹر ساجد محمود شہزاد، ہلال احمر کے چیئرمین ابرار الحق، ایجو کاسا کے سی ای او اظہر محمود علوی، منہاج یوتھ لیگ کے صدر مظہر محمود علوی، سید امجد علی شاہ، سعید رضا بغدادی نے اظہار خیال کیا۔

نیشنل یوتھ ایوارڈ کی تقریب میں راشد منہاس، اریب خان، ڈاکٹر سنتوش کمار، ایمان جواد، علی احمد اعوان، لینتا عتیق، ملکہ زاہد، محمد جہانگیر، محمد نقیب اعظم، محمد قاسم، محمد سعد، نجیب اللہ، نیلوفر شوکت، ندا خان، رافعہ بی بی، رفعت حنیف، صدف خورشید، حافظ محمد حفیظ، عبیداللہ، سید واجد علی نقوی کو ایوارڈز دئیے گئے۔

ڈاکٹر حسن محی الدین قادری اور ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے ایوارڈز حاصل کرنے والے نوجوانوں کو مبارک باد دی۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن انٹرنیشنل کے صدر فیصل مشہدی، نائب ناظم اعلیٰ میڈیا افیئرز نور اللہ صدیقی، نائب ناظم اعلیٰ کوارڈینیشن انجینئر محمد رفیق نجم، نائب صدر پاکستان عوامی تحریک راجہ زاہد محمود، ایڈمن ڈائریکٹر جواد حامد، قاضی فیض الاسلام، مرکزی صدر ایم ایس ایم چوہدری عرفان یوسف، شاہد مرسلین، منصور قاسم اعوان، علامہ محمود مسعود، شہزاد رسول، مرکزی صدر منہاج القرآن ویمن لیگ ڈاکٹر فرح ناز، سدرہ کرامت، انیلہ الیاس ڈوگر و دیگر قائدین بھی تقریب میں موجود تھے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top