منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سنٹرل ورکنگ کونسل کا اجلاس

cwc meeting

منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سنٹرل ورکنگ کونسل کا اجلاس مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا، جس میں چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے واقعہ سیالکوٹ پر بڑی تشویش اور فکر مندی کا اظہار کیا اور ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اور تحریک منہاج القرآن نے انتہا پسندی، تنگ نظری کے خلاف علمی، فکری محاذ پر انتھک جدوجہد کی اور اسلام کی امن و سلامتی، اعتدال، رواداری کی تعلیمات کو پاکستان سمیت دنیا کے کونے کونے میں اجاگر کیا۔ اس وقت اعتدال، رواداری اور برداشت پر مبنی مصطفوی تعلیمات کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے تاکہ سوسائٹی میں پائی جانے والی تنگ نظری اور انتہا پسندی کا خاتمہ کیا جا سکے۔

تحریک منہاج القرآن کی سنٹرل ورکنگ کونسل کے اجلاس میں چیئرمین سپریم کونسل کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی تصنیف کردہ تفسیر القرآن، منہاج ڈیجیٹل انسائیکلوپیڈیا اور دعوتِ دین کے فروغ کے لئے فہمِ دین پروجیکٹ کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

سنٹرل ورکنگ کونسل کے اجلاس میں مینار پاکستان لاہور پر منعقدہ عالمی میلاد کانفرنس کے مثالی انتظامات پر جواد حامد اور جملہ انتظامی کمیٹیوں کے سربراہان کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیا۔ ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور نے مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ سیکرٹری میلاد کمیٹی جواد حامد نے ہر سال کی طرح امسال بھی عالمی میلاد کانفرنس کے مثالی انتظامات یقینی بنائے اور تمام کمیٹیوں کے سربراہان اور ان کمیٹیوں کے ممبران نے بھی تفویض کی گئی ذمہ داریاں انتہائی احسن انداز سے پوری کیں۔

اجلاس میں عالمی میلاد کانفرنس کی شاندار ٹریڈیشنل اور ڈیجیٹل ایڈورٹائزمنٹ میں بھرپور تعاون کرنے پر مختلف کاروباری اداروں سے تعلق رکھنے والی شخصیات کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ اس کے ساتھ ساتھ تحریک کے پیغام کی موثر تشہیر کے لئے سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ، سوشل میڈیا ورکنگ کونسل، مرکزی میڈیا سیل، منہاج ٹی وی، منہاج انٹرنیٹ بیورو، آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ، شعبہ پبلک ریلیشنز، شعبہ ریسورسز اینڈ ڈویلپمنٹ کے ڈائریکٹرز، علماء کونسل، شعبہ انٹرفیتھ ریلیشنز، منہاج یوتھ لیگ، منہاج ویمن لیگ، ایم ایس ایم، شعبہ سکیورٹی کے ذمہ داران کو مبارکباد دی گئی۔

ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور نے منہاج یوتھ لیگ کی طرف سے اسلام آباد میں نیشنل یوتھ ایوارڈ کی تقریب اور رائزنگ پاکستان ایکسپو کے شاندار انتظام اور اقدام پر منہاج یوتھ لیگ کے مرکزی صدر مظہر محمود علوی اور ان کی پوری ٹیم کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ منہاج یوتھ لیگ کی پوری ٹیم کے اعزاز میں ایک خصوصی تقریب کا اہتمام کیا جائے گا اور ان کی اس تحریکی، قومی خدمت کی زبردست انداز میں پذیرائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ منہاج یوتھ لیگ کے نوجوان شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا ہر اول دستہ اورمشن کا فخر ہیں۔

اجلاس میں نائب صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل بریگیڈیئر (ر) اقبال احمد خان، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، نائب ناظم اعلیٰ علامہ رانا محمد ادریس، جی ایم ملک، سید الطاف حسین شاہ، منہاج یوتھ لیگ کے مرکزی صدر مظہر محمود علوی، راجہ زاہد محمود، حاجی منظور حسین، محمد فاروق رانا، ڈاکٹر فرح ناز، جواد حامد، نوراللہ صدیقی، شاہد لطیف، حاجی محمد اسحاق، حفیظ اللہ جاوید، شہزاد رسول، عارف چودھری، رانا نفیس حسین قادری، حافظ غلام فرید چودھری عرفان یوسف، سرفراز خان، عبدالستار منہاجین، سہیل رضا، سید سعید شاہ، علامہ غلام مرتضیٰ علوی، انجینیر ثناء اللہ و جملہ ممبران سنٹرل ورکنگ کونسل نے اجلاس میں شرکت کی۔

cwc meeting

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top