ہر فرد کو انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے کردار ادا کرنا ہو گا: ڈاکٹر حسین محی الدین قادری

سیالکوٹ واقعے سے انسانیت کا سر شرم سے جھک گیا: صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل
امت سیرت مصطفی ؐ اور تعلیم و تحقیق سے اپنا ٹوٹا ہوا تعلق جوڑے، سیرت النبی کانفرنس سے خطاب
سیرت النبی کانفرنس سے رانا محمد ادریس، چودھری محمد یاسین، سردار گوپال سنگھ چاولہ نے بھی خطاب کیا

minhaj ul quran

لاہور (11 دسمبر 2021ء) منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے سیرت النبی ﷺ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیالکوٹ واقعہ نے پوری انسانیت کا سر شرم سے جھکا دیا۔ اس واقعہ کے بعد قوم کے ہر فرد کو انتہا پسندی، تنگ نظری اور جہالت کے خاتمے تک اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔ ان عظیم مقاصد کے حصول کی کوششوں کی قیادت ریاست پاکستان کو کرنا ہو گی۔ تعلیم انسان کا زیور ہے، تعلیم و تربیت کے بغیر کسی قوم اور معاشرے کا کوئی مستقبل نہیں۔

انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ تاریخ میں مسلمان جب بھی زوال کا شکار ہوئے تو وقار کی بحالی کے لئے تعلیم و تحقیق سے رشتہ مضبوط کیا گیا اور حضور نبی اکرم ؐ کی تعلیمات کے ساتھ ٹوٹے ہوئے تعلق کو جوڑا گیا۔ آج بھی امت ہمہ جہتی زوال سے نجات کے لیے تعلیم و تحقیق و سیرت النبی ؐ کو اپنا رول ماڈل بنائے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن اسلام کے ترقی پسند رجحانات اورافکار و نظریات کے احیاء کے لئے کوشاں ہے اور جہالت کے خاتمے اور تعلیم یافتہ پاکستان کی منزل حاصل کرنے کے لئے ملک کے طول و عرض میں تعلیم و تربیت کے ادارے قائم کر رہی ہے۔ ان اداروں سے پسماندہ خاندانوں کے لاکھوں بچے علم کے زیور سے آراستہ ہورہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحریک منہاج القرآن ننکانہ تنظیم کے زیراہتمام منعقدہ عظیم الشان سیرت النبی ﷺ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کانفرنس سے نائب ناظم اعلیٰ سنٹرل پنجاب علامہ رانا محمد ادریس، چودھری محمد یاسین، چودھری فہد یاسین، ڈاکٹر محمد عثمان نذیر، خالد محمود، سردار گوپال سنگھ چاولہ (چیئرمین پنجاب سکھ سنگت)، شفیق احمد طاہر، محمد اویس طاہر، خالد محمود طاہر، مشتاق احمد سیفی نے خطاب کیا۔

سردار گوپال سنگھ چاولہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بین المذاہب ہم آہنگی اور ہیومن رائٹس کے تناظر میں منہاج القرآن اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خدمات قابل قدر ہیں۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے بڑی خوبصورتی کے ساتھ اسلام کے برابری اور مساوات کے فلسفے کو بیان کیا جس سے اقلیتوں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے اور ان کے دلوں میں اخوت کے جذبات پہلے سے زیادہ ہیں۔ ہم منہاج القرآن اور ڈاکٹر طاہرالقادری کو ان کی مثالی خدمات پر انہیں سلام عقیدت پیش کر رہے ہیں۔ پرنسپل گریژن کالج ننکانہ چودھری محمد یاسین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کی کردار سازی کے لئے مصطفوی تعلیمات کو فروغ دینا ہو گا۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
We Want to CHANGE the Worst System of Pakistan
Presentation MQI websites
Advertise Here
Top