ہر فرد کو انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے کردار ادا کرنا ہو گا: ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کا ننکانہ صاحب میں سیرت النبی ﷺ کانفرنس سے خطاب

minhaj ul quran

منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے سیرت النبی کانفرنس ﷺ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیالکوٹ واقعہ نے پوری انسانیت کا سر شرم سے جھکا دیا۔ اس واقعہ کے بعد قوم کے ہر فرد کو انتہا پسندی، تنگ نظری اور جہالت کے خاتمے تک اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔ ان عظیم مقاصد کے حصول کی کوششوں کی قیادت ریاست پاکستان کو کرنا ہو گی۔ تعلیم انسان کا زیور ہے، تعلیم و تربیت کے بغیر کسی قوم اور معاشرے کا کوئی مستقبل نہیں۔

انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ تاریخ میں مسلمان جب بھی زوال کا شکار ہوئے تو وقار کی بحالی کے لئے تعلیم و تحقیق سے رشتہ مضبوط کیا گیا اور حضور نبی اکرم ؐ کی تعلیمات کے ساتھ ٹوٹے ہوئے تعلق کو جوڑا گیا۔ آج بھی امت ہمہ جہتی زوال سے نجات کے لیے تعلیم و تحقیق و سیرت النبی ؐ کو اپنا رول ماڈل بنائے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن اسلام کے ترقی پسند رجحانات اور افکار و نظریات کے احیاء کے لئے کوشاں ہے اور جہالت کے خاتمے اور تعلیم یافتہ پاکستان کی منزل حاصل کرنے کے لئے ملک کے طول و عرض میں تعلیم و تربیت کے ادارے قائم کر رہی ہے۔ ان اداروں سے پسماندہ خاندانوں کے لاکھوں بچے علم کے زیور سے آراستہ ہورہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحریک منہاج القرآن ننکانہ تنظیم کے زیراہتمام منعقدہ عظیم الشان سیرت النبی ﷺ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کانفرنس سے نائب ناظم اعلیٰ سنٹرل پنجاب علامہ رانا محمد ادریس، چودھری محمد یاسین، چودھری فہد یاسین، ڈاکٹر محمد عثمان نذیر، خالد محمود، سردار گوپال سنگھ چاولہ (چیئرمین پنجاب سکھ سنگت)، شفیق احمد طاہر، محمد اویس طاہر، خالد محمود طاہر، مشتاق احمد سیفی نے خطاب کیا۔

سردار گوپال سنگھ چاولہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بین المذاہب ہم آہنگی اور ہیومن رائٹس کے تناظر میں منہاج القرآن اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خدمات قابل قدر ہیں۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے بڑی خوبصورتی کے ساتھ اسلام کے برابری اور مساوات کے فلسفے کو بیان کیا جس سے اقلیتوں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے اور ان کے دلوں میں اخوت کے جذبات پہلے سے زیادہ ہیں۔ ہم منہاج القرآن اور ڈاکٹر طاہرالقادری کو ان کی مثالی خدمات پر انہیں سلام عقیدت پیش کر رہے ہیں۔ پرنسپل گریژن کالج ننکانہ چودھری محمد یاسین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کی کردار سازی کے لئے مصطفوی تعلیمات کو فروغ دینا ہو گا۔

کانفرنس میں تحریک منہاج القرآن کے جملہ فورمرز کے ذمہ داران، عہدیداران، رفقاء وابستگان، پروفیسرز، ٹیچرز، ایچ او ڈیز، علمائے کرام، مشائخ عظام، اسسٹنٹ کمشنر، وکلاء، میڈیا و پریس کے نمائندگان کے علاوہ ہزاروں کی تعداد میں طلباء و طالبات اور عوام الناس (مرد و خواتین) نے شرکت کی۔

minhaj ul quran

minhaj ul quran

minhaj ul quran

minhaj ul quran

minhaj ul quran

minhaj ul quran

minhaj ul quran

minhaj ul quran

minhaj ul quran

minhaj ul quran

minhaj ul quran

minhaj ul quran

minhaj ul quran

minhaj ul quran

minhaj ul quran

minhaj ul quran

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top