منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان گنماکین کے زیراہتمام تربیتی نشست

minhaj ul quran

منہاج القران انٹرنیشنل جاپان گنماکین کے زیراہتمام ہفتہ وار تربیتی نشست کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈائریکٹر ٹریننگ منہاج القران انٹرنیشنل علامہ غلام مرتضیٰ علوی نے(شانِ سیدۂ کائنات فاطمۃ الزہراء سلام اللہ علیہا) کے موضوع پر آن لائن خطاب کیا۔ ‎اس نشست کا آغاز بچوں نے تلاوت قرآن مجید سے کیا جبکہ نعت رسول مقبول ‎ﷺکا ہدیہ بھی پیش کیا گیا۔ ‎اس نشست میں تحریک منھاج القرآن کے رفقا اور پاکستانی کمیونیٹی کے احباب نے شرکت کی۔ ‎خواتین کے لیے علیحدہ سے اہتمام کیا گیا۔ ‎جس میں خواتین نے آن لاین پوری نشست سماعت کی۔ ‎تمام شرکا نے اس تربیتی نشست کو بہت سراہا۔

minhaj ul quran

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Admissions Open Minhaj University Lahore
We Want to CHANGE the Worst System of Pakistan
Presentation MQI websites
Advertise Here
Top