مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کی حقوق طلبہ ریلی

ریلی میں کالجز اور یونیورسٹیز کے سینکڑوں طلبہ نے شرکت کی
طلبہ حقوق کے منافی کوئی اقدام قبول نہیں کریں گے: چوہدری عرفان یوسف
تعلیم کے فروغ کیلئے سالانہ ملکی بجٹ کا 5 فیصد مختص کیا جائے: مطالبہ
پرائیویٹ سیکٹر کی یونیورسٹیز اپنی فیسوں میں کمی کریں: مرکزی صدر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ

msm rally

لاہور(9 فروری 2022) مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے زیراہتمام ملک گیر پرامن حقوق طلبہ ریلیز نکالی گئیں۔ لاہور میں گورنمنٹ ڈگری کالج ماڈل ٹاؤن تا اکبر چوک تک حقوق طلبہ ریلی نکالی گئی۔ ریلی کی قیادت مرکزی صدر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ چوہدری عرفان یوسف اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ لاہور کے صدر محسن اقبال نے کی۔ ریلی میں لاہور کے مختلف کالجز اور یونیورسٹیز کے سینکڑوں طلبہ نے شرکت کی۔ ریلی میں شریک طلبہ نے کتبے اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر طلبہ حقوق کیلئے نعرے درج تھے۔

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی صدر MSM پاکستان چوہدری عرفان یوسف کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال انٹری ٹیسٹ میں پاکستان میڈیکل کمیشن نے میڈیکل سٹوڈنٹس کے حق پر ڈاکہ ڈالا تھا۔ ایسا کوئی اقدام قبول نہیں کریں گے جس سے طلباء کے حقوق متاثر ہوں۔ پاکستان میں یکساں نظامِ تعلیم ہمارا آئینی حق ہے۔ ملک وہی ترقی کرتے ہیں جہاں تعلیم ترقی کرتی ہے۔ مرکزی صدر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ چوہدری عرفان یوسف نے کہاکہ طلبہ مستقبل کے معمار ہیں، اچھی تعلیم اور حقوق کی بات کرنا ان کا بنیادی حق ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر ضلع میں ایک یونیورسٹی کے قیام کو یقینی بنایا جائے، تعلیم کے فروغ کیلئے سالانہ ملکی بجٹ کا 5 فیصد مختص کیا جائے، یونیورسٹیز کی فیسوں میں کمی جائے۔

شعبہ تعلیم کسی بھی ملک کی ترقی، خوشحالی اور مضبوط بنیادوں کی علامت ہے۔ تعلیمی اداروں میں ایسا نظام وضع ہونا چاہیے جس میں علم و ادب کو فروغ ملے۔ تعلیم کے فروغ کے لئے پرائیویٹ سیکٹر کی یونیورسٹیز اپنی فیسوں میں کمی کریں۔ یکساں نصاب تعلیم ہمارا آئینی حق ہے۔

شرکائے ریلی سے خطاب کرتے چوہدری عرفان یوسف نے کہا کہ پاکستان میں یکساں نظامِ تعلیم ہمارا آئینی حق ہے۔ ملک وہی ترقی کرتے ہیں جہاں تعلیم ترقی کرتی ہے۔ ریلی سے صدر MSM لاہور محسن اقبال، سفیان میؤ، طلحہ بھٹی و دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top