منہاج القرآن آئرلینڈ کی ایگزیکٹو کونسل کا پورٹ لیش میں اجلاس

minhaj ul quran

تحریک منہاج القرآن آئرلینڈ کی ایگزیکٹو کونسل کا پورٹ لیش کے ایک مقامی ریسٹورانٹ گریل اینڈ چیل میں اجلاس منعقد ہوا جس میں تحریک منہاج القرآن آئرلینڈ کی تمام ایگزیکٹیو کونسل کے علاوہ ڈبلن، لمرک، کارلو اور پورٹ لیش کی اہم شخصیات نے شرکت کی۔ منہاج القرآن آئرلینڈ کے سیکرٹری فنانس حافظ سعید بھٹی نے تلاوت قرآن پاک سے اجلاس کا آغاز کیا۔

ڈاکٹر گلزار احمد نے حضور نبی اکرمؐ کی بارگاہ اقدس میں گلہائے عقیدت پیش کیے، منہاج القرآن آئرلینڈ کے صدر وسیم بٹ نے تمام معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور اجلاس کے اغراض و مقاصد بیان کرتے ہوئے کہا کہ تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی قیادت میں ملت اسلامیہ کو محبت و الفت، اتحاد و یگانگت اور پوری عالم انسانیت کو پیغام علم و امن دے رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اجلاس میں تحریک منہاج القرآن کے دعوتی و تحریکی اور تنظیمی امور کے علاوہ احوال امت اور غلبہ دین حق کی بحالی اور اس دیار غیر میں اپنی نوجوان نسل کو قرآن و سنت کی طرف راغب کرنے پر غور و خوص کیا جائے گا۔ اجلاس میں 27 فروری بروز اتوار پورٹ لیش میں پیس کانفرنس بسلسلہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی71 ویں سالگرہ کے انعقاد بارے بھی انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس نے مشاورت کے بعد آئندہ منعقد ہونے والے تمام پروگرامز کو بھی حتمی شکل دے دی گئی۔

شرکاء اجلاس کا کہنا تھا کہ قرآن مجید قیامت تک کے لئے منبع رشد و ہدایت اور ذریعہ رہنمائی ہے اب کسی پیغمبر نے نہیں آنا خاتم النبیین حضور نبی اکرمﷺنے دعوت حق کا فریضہ براہ راست امت محمدیہ کو سونپا ہے مصطفوی تعلیمات کو عصری تقاضوں کے مطابق ہر خاص و عام اور بالخصوص اس دیار غیر میں اپنی نوجوان نسل تک پہنچانا ہے۔

 آخر میں علامہ محمد عدیل نے تمام امت مسلمہ پاکستان کی ترقی و خوشحالی اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی صحت و تندرستی کے لیے خصوصی دعا بھی کی۔ تمام شرکاء کی تواضع گریل اینڈ چیل کے نہایت ہی لذیذ اور شاندار کھانوں سے تواضع کی گئی۔

اجلاس میں علامہ محمد عدیل، عتیق باجوہ صدر پی ٹی آئی آئرلینڈ، پورٹ لیش کی معروف سیاسی سماجی شخصیت نعیم اقبال، معروف بزنس مین رانا احتشام، علامہ محمد افضال، رضوان احمد طور، حافظ سعید بھٹی، محمد یوسف، مدثر حسین، رانا فیصل، ڈاکٹر گلزار احمد، حافظ محمد نعیم چوہدری، عبدالقیوم، راحیل شہزاد، آصف عزیز، محی الدین چوہدری عامر اور وسیم بٹ نے بھی شرکت کی۔

رپورٹ: وسیم بٹ

minhaj ul quran

minhaj ul quran

minhaj ul quran

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top