منہاج القرآن کے زیراہتمام شادیوں کی اجتماعی تقریب 20 مار چ کو ہوگی

مورخہ: 03 مارچ 2022ء

شادیوں کی اجتماعی تقریب کی تیاریوں و انتظامات کے لئے کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں
25 مسلم اور مسیحی جوڑے نئی زندگی کا آغاز کریں گے: سید امجد علی شاہ

Syed Amjad Ali Shah Director Minhaj Welfare Foundation

لاہور (3 مارچ 2022ء) تحریک منہاج القرآن (منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن)کے زیراہتمام غریب و مستحق بچیوں کی شادیوں کی اجتماعی تقریب 20 مارچ (اتوار) کو مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن کے بالمقابل وسیع گراؤنڈ میں منعقد ہوگی۔ تقریب میں 25 مسلم اور مسیحی جوڑے نئی زندگی کا آغاز کریں گے۔ شادیوں کی اجتماعی تقریب کی تیاریوں و انتظامات کے لئے کمیٹیاں بھی تشکیل دے دی گئیں ہیں۔

ڈائریکٹر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن سید امجد علی شاہ نے شادیوں کی اجتماعی تقریب کی تیاریوں و انتظامات کے حوالے سے تشکیل دی گئی انتظامی کمیٹیوں کے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دین اسلام غریبوں، محتاجوں اور کمزروں کے دکھ درد میں شریک ہونے اور ان کی مدد کرنے کی تعلیم دیتا ہے۔ تحریک منہاج القرآن مواخات مدینہ کے تصور انسانیت پر عمل پیرا ہے۔ کم آمدنی والے غریب و نادار خاندانوں کے بیٹوں اور بیٹیوں کی اجتماعی شادیاں منہاج القرآن کا طرہ امتیاز بن چکا ہے۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن تعلیم، صحت اور فلاح عام کے لئے سرگرم عمل ہے۔ انسانیت کی خدمت بہترین عبادت ہے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی زیر سرپرستی تحریک منہاج القرآن شب و روز خدمت انسانیت میں مصروف عمل ہے۔ ڈائریکٹر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن سید امجد علی شاہ نے کہا کہ ملک بھر کی تنظیمات ہر سال اپنی مدد آپ کے تحت شادیوں کی اجتماعی تقاریب منعقد کرتی ہیں۔ کارخیر میں حصہ لینے والے سب لوگ مبارکباد کے مستحق ہیں۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری تعلیم کو فروغ دے رہے ہیں۔ غریب بچوں اور بچیوں کے سروں پر دست شفقت رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 20 مارچ کو مرکزی سیکرٹریٹ میں ہونے والی شادیوں کی اجتماعی تقریب میں اہم سیاسی، سماجی، مذہبی، شوبز، کھیلوں و دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات شرکت کریں گی۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top