کالج آف شریعہ کے زیراہتمام ہفتہ تقریبات کے تیسرے روز اردو تقریری مقابلہ

مورخہ: 16 مارچ 2022ء

پیغمبر اسلام ﷺ کی تعلیمات کو زندگی کے ہر گوشے پر نافذ کرنا ہوگا: مشتاق احمد
منہاج القرآن پاکستان سمیت پوری دنیا میں تعلیم و تربیت کو فروغ دے رہا ہے: قومی ٹیسٹ کرکٹر
مریم طارق نے پہلی، د اخلاق بشیر نے دوسری، سید غلام مرتضیٰ اور جویریہ بی بی نے تیسری پوزیشن حاصل کی
ایوب خاور، حسیب پاشا، کرنل (ر) افتخار نقوی، ڈاکٹر ممتاز الحسن باروی، نعیم گھمن، ڈاکٹر محمد اکرم رانا و دیگر کی شرکت

Cricketer Mushtaq Ahmad addresses COSIS Bain ul Kulyati Muqabla

لاہور (16 مارچ 2022) مایہ ناز لیگ سپنر، سابق قومی کرکٹر مشتاق احمد نے منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ میں کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کے زیراہتمام منعقدہ کل پاکستان بین الاکلیاتی ہفتہ تقریبات کے تیسرے روز تقریری مقابلوں کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام کردار کا نام ہے۔ پیغمبر اسلام ﷺ کی تعلیمات کا اسی صورت فائدہ ہوگا جب ہم انہیں اپنی زندگی کے ہر گوشے پر نافذ کریں گے۔ ہمیں اپنے مقام اور وقار کے لئے اپنے کردار سنوارنے پر توجہ دینی ہو گی۔ ہمارے بہترین کردار ہی ہمیں اپنا کھویا ہوا مقام واپس دلائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اور ان کا ادارہ منہاج القرآن پاکستان سمیت پوری دنیا میں تعلیم و تربیت کو فروغ دے رہا ہے اور نوجوانوں کے اخلاق اور کردار سازی پر کام کر رہا ہے۔

کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کے زیراہتمام منعقدہ تقریری مقابلوں میں 50 سے زاہد یونیورسٹیز اور کالجز کے طلباء و طالبات نے ”اقدار کی حفاظت ہی قوموں کی بقا کی ضامن ہے“ کے موضوع پر تقاریر کیں۔ طلباء و طالبات نے بہترین لب و لہجے میں دیئے گئے موضوع پر تقاریر کرتے ہوئے حاضرین سے خوب داد وصول کی۔ مقررین نے اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے۔ تقریری مقابلوں میں پنجاب کالج کی مریم طارق نے پہلی، دارالعلوم نوریہ رضویہ کے اخلاق بشیر نے دوسری، کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کے سید غلام مرتضیٰ اور منہاج کالج برائے خواتین کی جویریہ بی بی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ سینئر ہدایتکار ایوب خاور، کرنل (ر) افتخار نقوی، سینئر اداکار حسیب پاشا، مفتی عبدالقیوم خان ہزاروی، پروفیسر محمد نواز ظفر، ڈاکتر ممتاز الحسن باروی، محمد نعیم گھمن، محمد رفیق نجم، ڈاکٹر حلیمہ سعدیہ و دیگر نے پوزیشنز ہولڈرز میں شیلڈ ز، میڈلز و دیگر انعامات تقسیم کیے۔ تقریب میں ڈاکٹر محمد اکرم رانا، پروفیسر محمد نواز ظفر، ڈاکٹر مجیب الرحمن ملک، ڈاکٹر ممتاز احمد سدیدی، ڈاکٹر شفاقت علی بغدادی، محب اللہ اظہر، صابر حسین نقشبندی سمیت اساتذہ کرام نے شرکت کی۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top