کبیر والا: منہاج القرآن کے زیراہتمام علامہ محمد لطیف مدنی کا درس عرفان القرآن

minhaj ul quran

منہاج القرآن کبیر والا کے زیراہتمام دروس عرفان القرآن کی دوسری نشست میں علامہ محمد لطیف مدنی نے خطاب کیا۔ انہوں نے ’’امہات المؤمنین اور آجکی خواتین‘‘ کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج خواتین کو اپنی زندگی میں اسوہ امہات المومنین اپنا کر اپنے رول ماڈل بنانے ہوں گے۔ آج خواتین بامقصد زندگی گزارنا چاہتی ہیں تو انہیں دین اسلام سے رہنمائی لینا ہو گی۔ منہاج القرآن کے پلیٹ فارم سے ہر طبقہ ہائے فکر کی تربیت کا انتظام موجود ہے، خواتین کے لیے منہاج ویمن لیگ کا پلیٹ فارم دنیا بھر میں خواتین کی تربیت کر رہا ہے۔

درس عرفان القرآن منہاج القرآن اسلامک سنٹر کبیروالا میں منعقد ہوا، جس میں منہاج القرآن کبیر والا کے عہدیداروں اور عام لوگوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

minhaj ul quran

minhaj ul quran

minhaj ul quran

minhaj ul quran

minhaj ul quran

minhaj ul quran

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top