نوجوانوں میں فروغ پذیر نشہ بڑا چیلنج ہے: ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کا وکٹوریا میں کانفرنس سے خطاب

مورخہ: 14 مئی 2022ء

minhaj ul quran

منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے آسٹریلیا میں منہاج القرآن اسلامک سنٹر وکٹوریہ میں ”ٹائم مینجمنٹ اور آج کا نوجوان“ کے موضوع پر منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں میں فروغ پذیر نشے کی لت سب سے بڑا چیلنج ہے۔ نشہ نوجوانوں کے تخلیقی جوہر کو ختم کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں بے راہ روی اور جرم کے راستے پر ڈال رہا ہے۔ نوجوانوں کو نشہ سے بچانے اور انہیں راہ راست پر لانے کے لئے علاقائی و بین الاقوامی سطح پر مشترکہ کوششیں بروئے کار لانا ہوں گی۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی عالمگیر دعوتی مساعی کا مرکز و محور نوجوانوں کی اخلاقی تربیت اور کردار سازی ہے۔

انہوں نے کانفرنس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں میں وقت کی اہمیت اور افادیت کااحساس اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔ وقت ایک ایسی Commodity ہے جو بہت محدود ہے۔ آج ہر شخص وقت کی کمی کا شکوہ کرتا نظر آتا ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ ٹائم مینجمنٹ پر توجہ دی جائے۔ بے مقصد زندگی تباہی کی طرف لے جاتی ہے۔ اگر آج کا نوجوان بامقصد اور کامیاب زندگی بسر کرنا چاہتا ہے تو وہ ٹائم مینجمنٹ کے ذریعے وقت کی قدر کرے۔ وقت سب سے قیمتی دولت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ رب العزت نے قرآن مجید میں وقت کی قسم کھائی ہے۔ اس سے اس کی اہمیت اور افادیت کا اندازہ ہو جانا چاہیے۔ صحیح وقت پر صحیح فیصلے ہو جائیں تو قوموں کی زندگیاں سنور جاتی ہیں۔

minhaj ul quran

minhaj ul quran

minhaj ul quran

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Admissions Open Minhaj University Lahore
We Want to CHANGE the Worst System of Pakistan
Presentation MQI websites
Advertise Here
Top