پاکستان سمال ٹریڈرز کے صدر بابر بٹ کی وفد کیساتھ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے ملاقات

مورخہ: 29 مئی 2022ء

minhaj ul quran

صدر آل پاکستان سمال ٹریڈرز و انڈسٹریز بابر بٹ نے وفد کے ہمراہ منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے ملاقات کی۔ ملاقات میں تاجر برادری اور صنعتکاروں کو درپیش مسائل سمیت دیگر باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔

تاجر رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ تاجر برادری صارفین کیلئے آسانیاں پیدا کرے اللہ رزق میں برکت دے گا۔ تجارت میں بے پناہ برکت ہے اور اللہ کے رسول حضور اکرم ﷺ نے تجارت کی ہے، اس لئے یہ سنت بھی ہے۔ انہوں نے کہاکہ دین اسلام میں ہر کام کے اصول موجود ہیں، تجارت کے بھی کچھ اصول و ضوابط ہیں جن پر عمل کر کے ہی کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے۔

تجارت میں سب سے زیادہ دیانت، اخلاق و کردار کی پاکیزگی کی اہمیت ہے۔ تاجر برادری ملک کی اقتصادی ترقی کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔

وفد میں عمر بابر بٹ، عبد الوہاب ارشد گھرکی، عامر پرویز بٹ، رانا ظہیر سلامت و دیگر تاجر رہنما شامل تھے۔ اس موقع پر نائب صدر پاکستان عوامی تحریک راجہ زاہد محمود، چیئرمین عوامی تاجر اتحادحاجی محمد اسحاق بھی موجود تھے۔

ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے تاجر رہنماؤں کو منہاج القرآن انٹرنیشنل کے دنیا بھر میں پھیلے نیٹ ورک، علمی، مذہبی، فلاحی منصوبہ جات کی تفصیلات بھی بتائیں۔

بابر بٹ کی قیادت میں تاجر رہنماؤں کے وفد میں منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ کے مختلف شعبہ جات کا دورہ بھی کیا۔ وفد نے ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن خرم نواز گنڈاپور سے بھی ملاقات کی۔ تاجر رہنماؤں نے گوشہ درود، جامع شیخ الاسلام کا دورہ بھی کیا۔

چیئرمین عوامی تاجر اتحاد حاجی محمد اسحق نے وفد کو تحریک منہاج القرآن کے مختلف شعبہ جات کے حوالے سے بریفنگ دی، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بابر بٹ نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی دین اسلام کیلئے پاکستان سمیت دنیا کے دیگر ممالک میں انجام دی جانے والی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نوجوانوں کو امن، محبت، رواداری اور قرآن و سنت کی تعلیمات دے رہے ہیں جوکہ بہت بڑی خدمت ہے۔

minhaj ul quran

minhaj ul quran

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top