تاجروں کے وفد کی ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے ملاقات

مورخہ: 31 مئی 2022ء

صدر آل پاکستان سمال انڈسٹریز بابر بٹ کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی
تاجر برادری صارفین کیلئے آسانیاں پیدا کرے اللہ رزق میں برکت دے گا: ڈاکٹر حسن محی الدین
ملاقات میں خرم نواز گنڈاپور، حاجی اسحق، ، عمر بابر بٹ، عبد الوہاب ارشد گھرکی، عامر پرویز بٹ شریک تھے

President All-Pakistan Small Traders Association and Industries Babar Butt met 
Dr Hassan Mohi-ud-Din Qadri

لاہور (31 مئی 2022ء) صدر آل پاکستان سمال ٹریڈرز و انڈسٹریز بابر بٹ نے وفد کے ہمراہ تحریک منہاج القرآن سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے ملاقات کی۔ ملاقات میں تاجر برادری اور صنعتکاروں کو درپیش مسائل سمیت دیگر باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔

تاجر رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ تاجر برادری صارفین کیلئے آسانیاں پیدا کرے اللہ رزق میں برکت دے گا۔ تجارت میں بے پناہ برکت ہے اور اللہ کے رسول حضور اکرم ﷺ نے تجارت کی ہے، اس لئے یہ سنت بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دین اسلام میں ہر کام کے اصول موجود ہیں، تجارت کے بھی کچھ اصول و ضوابط ہیں جن پر عمل کر کے ہی کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے۔ تجارت میں سب سے زیادہ دیانت، اخلاق و کردار کی پاکیزگی کی اہمیت ہے۔ تاجر برادری ملک کی اقتصادی ترقی کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔

وفد میں عمر بابر بٹ، عبد الوہاب ارشد گھرکی، عامر پرویز بٹ، رانا ظہیر سلامت و دیگر تاجر رہنما شامل تھے۔ اس موقع پر نائب صدر پاکستان عوامی تحریک راجہ زاہد محمود، چیئرمین عوامی تاجر اتحاد حاجی محمد اسحق بھی موجود تھے۔

ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے تاجر رہنماؤں کو منہاج القرآن انٹرنیشنل کے دنیا بھر میں پھیلے نیٹ ورک، علمی، مذہبی، فلاحی منصوبہ جات کی تفصیلات بھی بتائیں۔ بابر بٹ کی قیادت میں تاجر رہنماؤں کے وفد میں منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ کے مختلف شعبہ جات کا دورہ بھی کیا۔ وفد میں سیکرٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک خرم نواز گنڈاپور سے بھی ملاقات کی۔ تاجر رہنماؤں نے گوشۂ درود، جامع شیخ الاسلام کا دورہ بھی کیا۔

چیئرمین عوامی تاجر اتحاد حاجی محمد اسحق نے وفد کو تحریک منہاج القرآن کے مختلف شعبہ جات کے حوالے سے بریفنگ دی، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بابر بٹ نے کہاکہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی دین اسلام کیلئے پاکستان سمیت دنیا کے دیگر ممالک میں انجام دی جانے والی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نوجوانوں کو امن، محبت، رواداری اور قرآن و سنت کی تعلیمات دے رہے ہیں جوکہ بہت بڑی خدمت ہے۔

President All-Pakistan Small Traders Association and Industries Babar Butt met Dr Hassan Mohi-ud-Din Qadri

President All-Pakistan Small Traders Association and Industries Babar Butt met Dr Hassan Mohi-ud-Din Qadri

President All-Pakistan Small Traders Association and Industries Babar Butt met Dr Hassan Mohi-ud-Din Qadri

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
We Want to CHANGE the Worst System of Pakistan
Presentation MQI websites
Advertise Here
Top