حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کے دور میں اسلام کو غلبہ و طاقت ملی: علامہ حافظ محمد نسیم خان نقشبندی

منہاج القرآن

منہاج القرآن انٹرنیشنل ہانگ کانگ کے زیراہتمام 31 جولائی 2022ء کو محفل بسلسلہ یومِ حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ منہاج القران اسلامک سنٹر کھوائی چنگ میں منعقد کی گئی۔ جس میں علامہ حافظ محمد نسیم خان نقشبندی ڈائریکٹر منہاج القرآن ہانگ کانگ نے خطاب کرتے ہوئے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی کتاب مناقب صحابہ کرام رضی اللہ تعالٰی عنہم سے شان فاروق اعظم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ آپ رضی اللہ تعالٰی عنہ مرادِ رسول صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم ہیں۔

آپ کے اسلام قبول کرنے سے اسلام کو قوت، طاقت اور غلبہ نصیب ہوا۔ آپ نے اپنی زندگی کا لمحہ لمحہ غلامی رسول، اتباع رسول اور عشق رسول صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم میں گزارا۔ آپ کی دین اسلام سے محبت، دین اسلام کی اتباع اور دین اسلام کے فہم کا یہ عالم تھا کہ مالک کائنات نے کئی قرآنی آیات آپ کی موافقت میں نازل فرماٸیں۔

آپ کی یہ شان تھی کہ شیطان بھی آپ کو دیکھ کر سر جھکا کے گز رجاتا تھا۔ جب حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ نے خلافت کی ذمہ داری سنبھالی تو وہ کارہائے نمایاں سرانجام دئیے جو تاقیامت انسانیت کے لیےمشعل راہ رہیں گے۔ آپ نے مختلف محکموں کی نہ صرف بنیاد رکھی بلکہ معاشرے کے کمزور طبقات کے لئے ایسے اصول بھی وضح کئے جو انسانیت کے ماتھے کا جھومر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج کے دور میں اگر ہمیں ترقی کی طرف جانا ہے، عزت کی طرف جانا ہے یا دنیا میں وقار حاصل کرنا ہے تو ہمیں خلیفہ دوم حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کی حیات مقدسہ کو مشعل راہ بنانا ہو گا۔ حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کی شہادت کے موقع پر ہمیں یہ عہد کرنا ہو گا کہ ہم دین حق کی سربلندی کے لئے اپنی صلاحیتیں بروئے کار لاتے ہوئے اپنا فریضہ سر انجام دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن کے پلیٹ فارم سے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی عظیم قیادت میں ہم منزل مقصود کی جانب گامزن ہیں۔ اللہ پاک ہم سب کو اسوہ حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کی پیروی کی توفیق عطا فرمائے۔

اس سے پہلے محفل کا آغاز محمد جنید نے تلاوت قرآن کریم سے کیا۔ نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم کی سعادت عبدالرحمن، حافظ محمد عدنان سیالوی اور قاری محمد عثمان الترازی نے حاصل کی۔ محفل میں نقابت کے فرائض علامہ حافظ محمد طیب شمیم نے سرانجام دیئے جبکہ شرکاء کے لئے ریفرشمنٹ کا خصوصی اہتمام کیا گیا۔

رپورٹ: چوہدری طاہر محمود

منہاج القرآن

منہاج القرآن

منہاج القرآن

منہاج القرآن

منہاج القرآن

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top