منہاج القرآن شعبہ کورسز کا 5 روزہ تربیتی کورس”شاہ است حسین“ 4 اگست سے شروع ہو گا

مورخہ: 02 اگست 2022ء

پروگرام کا مقصد نوجوان نسل کو مودت و محبت اہل بیت اطہار سے روشناس کرانا ہے
تربیتی کورس میں سکالرز واقعہ کربلا کا تاریخی پس منظر بیان کریں گے

minhaj ul quran

لاہور (2 اگست 2022ء) تحریک منہاج القرآن شعبہ کورسز کے زیراہتمام تاریخ انسانی کے عظیم ترین سانحہ اور خانوادہ رسول ﷺ کی لازوال قربانیوں کے حوالے سے ”شاہ است حسین ؓ “ کے عنوان سے 4 تا 8 اگست (5 محرم سے 10 محرم الحرام تک) 5 روزہ تاریخی تربیتی پروگرامز کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

5 روزہ پروگرام کا مقصد نوجوان نسل کو مودت و محبت اہل بیت اطہار کے حوالے سے روشناس کروانا ہے۔ اہل بیت اطہار سے عقیدت و محبت ایمان کا حصہ ہے۔ 5 روزہ تربیتی پروگرام میں نوجوانوں کو بتایا جائے گا کہ حضرت امام عالی مقام نے اپنے عمل سے انسانیت کو برداشت، ضبط اور رواداری کا درس دیا۔ 5 روزہ پروگرام میں ڈائریکٹر شعبہ کورسز منہاج القرآن انٹرنیشنل سعید رضا بغدادی، علامہ محمود مسعود، علامہ محمد سرفراز قادری، علامہ مہتاب اظہر، سہیل الیاس چودری، علامہ حسن محمود جماعتی، علامہ فدا المصطفیٰ و دیگر سکالرز واقعہ کربلا کا تاریخی پس منظر بیان کریں گے۔ 5 روزہ تربیتی ورکشاپ کے اختتام پر شرکاء کو اسناد دی جائیں گی۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top