ڈاکٹر طاہرالقادری کا سینئر صحافی مقصود بٹ کے بیٹے عاصم عزیز کے انتقال پر اظہار افسوس

Dr tahir ul qadri

لاہور (24 ستمبر 2022) تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے سینئر صحافی، روزنامہ جنگ کے چیف رپورٹر مقصود بٹ کے بڑے بیٹے سابق اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب عاصم عزیز بٹ کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی بخشش، مغفرت اور درجات کی بلندی کیلئے دعا کی ہے۔

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے اپنے تعزیتی پیغام میں مرحوم کے درجات کی بلندی اور جملہ پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

سیکرٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک خرم نواز گنڈاپور، مرکزی سیکرٹری اطلاعات نوراللہ صدیقی، عبد الحفیظ چوہدری و دیگر رہنماؤں نے بھی سینئر صحافی مقصود بٹ سے ان کے بیٹے عاصم عزیز بٹ کے انتقال پر افسوس اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی ہے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
We Want to CHANGE the Worst System of Pakistan
Top