منہاج یوتھ لیگ کا 34واں یوم تاسیس جوش و خروش سے منایا جائے گا

منہاج یوتھ لیگ کی 34 سالہ جدوجہد کا سفر امن اور تحقیق پر مبنی ہے۔ مظہر محمود علوی
ملکی خوشحالی اور استحکام کے لیے نوجوانوں کو کردار ادا کرنا ہوگا: صدر منہاج یوتھ لیگ

Minhaj Youth League 34th Foundation will be celebrated

لاہور (17 نومبر 2022) منہاج یوتھ لیگ کا 34واں یوم تاسیس پاکستان سمیت دنیا بھر میں انتہائی جوش و خروش سے منایا جائے گا۔ 30 نومبر کو ملک بھر میں منعقد ہونے والی تقریبات میں منہاج یوتھ لیگ کی 34 سالہ جدوجہد کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔ مرکزی تقریب ماڈل ٹاؤن لاہور میں منعقد ہوگی۔ مرکزی صدر منہاج یوتھ لیگ مظہر محمود علوی سمیت منہاج یوتھ لیگ کے مرکزی، صوبائی، ضلعی قائدین مرکزی تقریب میں شرکت کریں گے۔ پورے ملک میں یوم تاسیس کی تقریبات مرکزی صوبائی، ضلعی سطح پر بھی منعقد کی جائیں گی۔ کیک کاٹے جائیں گے ملکی سلامتی و خوشحالی کے لیے دعائیں کی جائیں گی۔

منہاج یوتھ لیگ کے یوم تاسیس کے موقع پر لاہور سمیت ملک بھر میں ہونے والی تقریبات کے انتظامات و تیاریوں کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی صدر منہاج یوتھ لیگ مظہر محمود علوی نے کہا کہ منہاج یوتھ لیگ نے ملک کے طول و عرض میں نوجوانوں نے اندر ایک نیا جوش اور ولولہ پیدا کیا اور ایک ایسی سوچ سے ہمکنار کیا ہے جو امن، محبت اور ملکی ترقی کا باعث ہے۔ منہاج یوتھ لیگ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی سرپرستی میں اصلاح معاشرہ، قیام امن اور تعمیر وطن کی جدوجہد کررہی ہے۔ منہاج یوتھ لیگ نے نوجوانوں کو وہ پلیٹ فارم مہیا کیا ہے جس میں بیک وقت مذہبی، اخلاقی، تعلیمی، سماجی کاموں میں شریک ہوکر نوجوان ملک و قوم کی بہترین خدمت کررہے ہیں۔ منہاج یوتھ لیگ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے پیغام امن و محبت کو عام کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی خوشحالی اور استحکام کے لیے نوجوانوں کو کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ منہاج یوتھ لیگ کی 34 سالہ جدوجہد کا سفر امن اور تحقیق پر مبنی ہے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top