منہاج القرآن شیواء آنسن ساؤتھ کوریا کے زیراہتمام حلقۂ درود و فکر کا انعقاد

Program Halqa e Darood Shewa Ansan

منہاج القرآن شیواء آنسن ساوتھ کوریا کے زیراہتمام المدینہ مسجد شیواء میں حلقہ درود و فکر کا انعقاد کیا گیا۔ نشست کا آغاز محمد ارسلان نے تلاوت کلام مجید سے کیا جس کے بعد محمد شکیل اور عاصم عارف نے بارگاہ رسالتمآب ﷺ میں گلہائے عقیدت پیش کیے۔ ڈائریکٹر نظامت تربیت علامہ غلام مرتضی علوی نے مرکز منہاج القرآن انٹرنیشنل لاہور سے آن لائن خصوصی گفتگو فرمائی۔

نشست میں کثیر تعداد میں احباب شریک ہوئے۔ انفرادی اور اجتماعی طور پر درود شریف پڑھا گیا۔ علامہ غلام مرتضی علوی نے شاندار انتظامات پر خصوصی مبارکباد دی جبکہ محمد اشفاق، محمد ارسلان اور معاذ اعجاز نے جاپان سے ٹیکنیکل سپورٹ فراہم کی۔

نشست کے اختتام پر محمد جمیل قادری نے امت مسلمہ بالخصوص پاکستان کی سلامتی، عظیم مصطفوی مشن کی کامیابی اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی صحت و درازئ عمر کیلئے دعا کی۔

Program Halqa e Darood Shewa Ansan

Program Halqa e Darood Shewa Ansan

Program Halqa e Darood Shewa Ansan

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top