رحیم یار خان: ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی ”محبت و اتباعِ رسولﷺ کانفرنس“ میں شرکت و خطاب

Dr Hassan Qadri addressing Khatam e Nubuwat Conference in Rahim Yar Khan

منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے 5 فروری 2023 کو رحیم یار خان میں ”محبت و اتباعِ رسولﷺ کانفرنس“ میں خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا۔

تحریک منہاج القرآن و جملہ فورمز کے زیراہتمام شیخ خلیفہ پبلک سکول رحیم یار خان کے آڈیٹوریم میں منعقدہ محبت و اتباعِ رسول ﷺ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا کہ محبت و عشق رسول ﷺ حفاظت ایمان کی ضامن ہے۔ آج کے دور میں آقا علیہ الصلوۃ الاسلام کی محبت، عشق، غلامی کے بغیر ایمان کی حفاظت کا کوئی اور ذریعہ نہیں ہے۔ انسانیت کے ایمان اور اس کے استحکام کا واحد ذریعہ محبت و عشق رسولﷺ ہے۔ محبت رسول ہمارے ایمان اور اعتکادِ اہلسنت کا حصہ ہے۔ اللہ نے اپنے محبوب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو کامل، اکمل اور مکمل بنایا اور ان کا کردار قیامت تک کی انسانیت کے لیے ہر جہت میں رول ماڈل ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اللہ تعالیٰ نے حضور علیہ السلام کی امت پر فرض کیا ہے کہ وہ محبت، اطاعت، اتباع اور تعظیم کے ذریعے حضور علیہ السلام سے تعلق رکھیں۔ حضور تاجدارِ کائنات حضرت محمد ﷺ کی ناموس اور عقیدہ ختم نبوت کے اعتقاد پر تحریک منہاج القرآن پچھلی 4 دہائیوں سے پہرہ دے رہی ہے اور دیتی رہے گی۔ آپ اپنی اور آنے والی نسلوں کے ایمان کی حفاظت کے لیے آقا کریم ﷺ کے عشق کے اس کاروان منہاج القرآن کا حصہ بنیں اور حضور علیہ السلام کی محبت، الفت، اطاعت، اتباع اور تعظیم کا پیغام گھر گھر لے کر جائیں تاکہ ہمارا معاشرہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے محبت کرنے والا مصطفوی معاشرہ بن سکے۔

کانفرنس میں نائب ناظم اعلیٰ جنوبی پنجاب سردار شاکر خان مزاری، صدر پی اے ٹی جنوبی پنجاب میاں نور احمد سہو، راشد مصطفوی، علامہ عمر اویسی، شہزاد اصغر رند، مفتی عبدالواحد، حاجی غلام کبریا، میاں محمد عامر شہباز، ڈاکٹر زبیر خان، محمد جاوید قادری، محمد علی، علامہ محمد وحید قادری، ارشد مرزا، مرکزی ناظمہ منہاج القرآن ویمن لیگ انیلہ الیاس، زونل ناظمہ مصباح مصطفیٰ، حاجی غلام کبریا، میاں عامر شہباز، محمد علی قادری، ڈاکٹر غلام حسین قادری، حافظ محمد اورنگزیب، حافظ محمد شہزاد، حافظ محمد شہزاد قادری، غلام محی الدین قادری، جاوید اقبال، سمیت تحریک منہاج القرآن کے جملہ فورمز کے قائدین و کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

Dr Hassan Qadri addressing Khatam e Nubuwat Conference in Rahim Yar Khan

Dr Hassan Qadri addressing Khatam e Nubuwat Conference in Rahim Yar Khan

Dr Hassan Qadri addressing Khatam e Nubuwat Conference in Rahim Yar Khan

Dr Hassan Qadri addressing Khatam e Nubuwat Conference in Rahim Yar Khan

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top