منہاج القرآن لاہور کے زیراہتمام ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

میڈیکل کیمپ میں 340 افرادکے مکمل طبی معائنہ کے بعد انہیں ادویات مفت فراہم کی گئیں
لاہور میں ماہانہ 10ہزار سے زائد مریضوں کو طبی سہولیات دی جا رہی ہیں: رہنما منہاج القرآن
چوہدری امجد حسین، رانا عتیق الرحمان، محمد ریاض عثمانی و دیگر رہنماؤں کی میڈیکل کیمپ میں شرکت

Conducting a one-day free medical camp under the auspices of Minhaj-ul-Quran Lahore

لاہور (27فروری 2023) تحریک منہاج القرآن لاہور (منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن) کے زیراہتمام فلیٹیز ہوٹل میں ایک روزہ موبائل میڈیکل کیمپ و لیب اور فری ڈسپنسری کا انعقاد کیا گیا۔ اس ایک روزہ موبائل ہسپتال و میڈیکل کیمپ میں 340 افراد کے مکمل طبی معائنہ کے بعد انہیں ادویات بھی مفت فراہم کی گئیں۔ کیمپ میں 2 سو سے زائد افراد کا بلڈ شوگر ٹیسٹ، بلڈگروپنگ، ہیپاٹائٹس اے، بی اور ٹائیفائیڈ کے ٹیسٹ بھی کئے گئے۔ ایک روزہ میڈیکل کیمپ کا افتتاح تحریک منہاج القرآن لاہور کے ناظم تربیت چوہدری امجد حسین اور ناظم نشر و اشاعت رانا عتیق الرحمان، ضلعی ناظم لاہور محمد ریاض عثمانی و دیگر رہنماؤں نے کیا۔ تجربہ و سینئر ڈاکٹرز و پیرا میڈیکل کی ٹیم نے مریضوں کا طبی معائنہ کیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے تحریک منہاج القرآن لاہور کے ناظم تربیت چوہدری امجد حسین نے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت عبادت ہے۔ تحریک منہاج القرآن کا مشن دکھی انسانیت کی خدمت ہے۔ فری ڈسپنسری لاہور کے تمام علاقوں میں اپنا کام کر رہی ہے، غریب ومستحق مریضوں کو مفت طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور کے تمام علاقوں میں ماہانہ 10 ہزار سے زائد مریضوں کو طبی سہولیات دی جا رہی ہیں۔

رانا عتیق الرحمان نے کہا کہ دین اسلام نے خدمت انسانیت کو بہترین اخلاق اور عظیم عبادت قرار دیا ہے۔ اللہ کریم ضرورت مندوں کی مدد کے عمل کو پسند کرتا ہے۔ ہمیں چاہیے کہ ضرورت مند انسانوں سے محبت اور ہمدردی کریں، ان کی ضرورتوں کو پورا کرنے میں مدد دیں تا کہ اللہ کی رضا حاصل ہو۔

ایک روزہ میڈیکل کیمپ میں سیاسی و سماجی شخصیات، معززین علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ رانا عتیق الرحمان نے مزید کہا کہ اس ایک روزہ میٖڈیکل کیمپ کا بنیادی مقصد لوگوں کو صحت کی نگہداشت اور صحت کے حوالے سے معلومات مہیا کرنا بھی ہے۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن ضرورت مند لوگوں کی مدد کیلئے پورے لاہور میں اس طرح کے میڈیکل کیمپوں کا انعقاد کر رہی ہے۔ انسانیت کی خدمت تحریک منہاج القرآن کا مشن ہے۔ دین اسلام نے انسانیت کی خدمت کا درس دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ انسان کی بنیادی ضروریات میں صحت، تعلیم، لباس، قیام و طعام شامل ہیں مگر بہت سے لوگ ان سہولیات سے محروم ہیں۔ قابل تحسین ہیں وہ لوگ جو ضرورت مند افراد کے دکھ درد سمیٹتے اور ان میں آسانیاں بانٹنے کیلئے سرگرم ہیں۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top