شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا نور اللہ صدیقی کے والد کی وفات پر اظہار افسوس

مورخہ: 24 مئی 2023ء

Dr Tahir ul Qadri- xpressed grief over the death of Noorullah Siddiqui father

لاہور (24 مئی 2023) بانی و سرپرست تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے نائب ناظم اعلیٰ میڈیا افیئرز منہاج القرآن انٹرنیشنل نور اللہ صدیقی کے والد محمد رفیق (مرحوم) کے انتقال پر دکھ اورافسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت، درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کرتے ہوئے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ اللہ تعالیٰ محمد رفیق (مرحوم) کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ان کی بخشش و مغفرت فرمائے، نور اللہ صدیقی سمیت جملہ پسماندگان کو صبر جمیل کی ہمت و توفیق دے۔

محمد رفیق (مرحوم) کی نماز جنازہ جامع شیخ الاسلام مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن لاہور میں ادا کی گئی۔ چیئرمین سپریم کونسل تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے نماز جنازہ پڑھائی۔

نماز جنازہ میں بریگیڈیئر (ر) اقبال احمد خان، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، جی ایم ملک، محمد رفیق نجم، جواد حامد، رانا نفیس حسین قادری، قاضی فیض الاسلام، سید امجد علی شاہ، طیب ضیاء، حافظ غلام فرید، ندیم چوہدری، عبد الرحمن ملک، ڈاکٹر علی وقار، شہزاد رسول، حاجی اسحق، ڈاکٹر ممتاز الحسن باروی، شہباز طاہر، عین الحق بغدادی، عبد الحفیظ چوہدری، شہباز طاہر، احسن ارشاد، عادل ظہیر، شہزاد رسول، لطیف مدنی، حاجی اسحق، سہیل رضا، نو شیرواں، رمیز حسین، سمیت منہاج القرآن، پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی، صوبائی و ضلعی رہنماؤں سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے شرکت کی۔

صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، وائس چانسلر منہاج یونیورسٹی لاہور پروفیسر ڈاکٹر ساجد محمود شہزاد، ڈاکٹر خرم شہزاد، کرنل (ر) مبشر اقبال، شاہد لطیف، محمدعباس نقشبندی و دیگر رہنماؤں نے بھی نور اللہ صدیقی کے والد کی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی ہے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top