پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری (ایک تعارف)

A Profile of Dr Hassan Mohi-ud-Din Qadri

پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری عصر حاضر کی عظیم علمی شخصیت، مجددِ دین و ملت شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری دامت برکاتہم العالیہ کے فرزند ارجمند ہیں۔ آپ نے اِبتدائی تعلیم لاہور کے معروف تعلیمی اداروں سے حاصل کی۔ آپ نے اپنے والد گرامی کی آغوشِ تربیت میں روحانی تربیت کے ساتھ ساتھ قدیم و جدید علوم بھی حاصل کیے۔ پنجاب یونی ورسٹی سے law graduation کی ڈگری لی۔ آپ نے جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن لاہور سے سات سالہ علومِ شرعیہ (درسِ نظامی) کی تکمیل کی اور منہاج يونی ورسٹی سے عربی اور علومِ اِسلامیہ میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی۔ City University London سے management sciences میں MSc کی ہے، جب کہ City University London کے Cass Business School سے Organizational Behaviour and Devolopment میں تخصص کیا۔ آپ نے بیرونِ ملک یونی ورسٹیوں سے leadership، financial management اور organizational management کے موضوع پر مختلف کورسز بھی کیے ہیں۔

ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کے اساتذہ میں عرب و عجم کی معروف شخصیات شامل ہیں۔ آپ نے بغداد، شام، مصر، یمن اور سوڈان کے جید شیوخ و اساتذہ اور معروف علمی وروحانی شخصیات سے اِکتسابِ فیض کرتے ہوئے تفسیر، حدیث، فقہ، تصوف، اُصول الدین، فلسفہ اور لغت میں اَعلیٰ درجے کی اِسناد اور اِجازات حاصل کی ہیں۔ آپ کو اِمام یوسف بن اِسماعیل النبہانی سے الشیخ حسین بن احمد عسیران اللبنانی کے صرف ایک واسطے سے شرفِ تلمذ حاصل ہے۔ آپ نے شام کے جید شیوخ و اساتذہ سے تفسیر، حدیث، فقہ، تصوف، اُصول الدین اور فلسفہ میں اعلیٰ درجے کی اسناد اور اجازات حاصل کیں۔ ان میں الشیخ عبد الرزاق الحلبی (فقہ حنفی پر اتھارٹی)، الشیخ دیب الکلاس (جوکہ فرید ملّت ڈاکٹر فرید الدین قادری قدس سرہ کے معاصر تھے) اور الدکتور رمضان البوطی شامل ہیں۔ علاوہ ازیں آپ نے العقیدۃ الاسلامیۃ اور عشرہ قراءات میں اتھارٹی کی حیثیت رکھنے والے الشیخ الشکری اللحفی سے عقیدے میں سند حاصل کی ہے۔ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے شام کے کبار محدثین سے صرف 9 دن میں ”صحیح بخاری“ کا ختم کیا اور اس کی سند الشیخ فاتح الکتانی بن محمد بن مکی الکتانی سے لی اور انہی سے شرح المواهب اللدنیة اور شرح الموطأ للزرقانی کا ختم صرف 4 روز میں کیا۔ آپ الشیخ اسعد محمد سعید الصاغرجی کے پاس سبقاً سبقاً مختلف تفاسیر، شروحات اور کئی امہات الکتب پڑھتے رہے اور ان سے اجازات حاصل کیں۔ آپ کے دیگر مشائخ میں شام کے مفتیِ اَعظم الشیخ اُسامہ الرفاعی اور الشیخ محمد ہشام بن محمد ادیب بن عبد اللہ البرہانی شامل ہیں۔ مزید برآں آپ نے یمن، مصر اور سوڈان کی معروف علمی و روحانی شخصیات سے بھی اِکتسابِ فیض کیا ہے۔ آپ کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی معیت میں الشیخ حسین بن احمد عسیران سے حدیث مسلسل بالمصافحہ کی روایت لینے کا شرف بھی حاصل ہے اور يوں آپ پانچویں مصافح بنے ہیں۔

ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے مصر کی جامعۃ الدول العربیۃ (Arab League University) سے اِسلامی (دستورِ مدینہ) اور مغربی دساتیر کے تقابلی جائزے پر فقید المثال تحقیقی مقالہ لکھ کر PhD کی ڈگری حاصل کی ہے۔ آپ کے مقالہ کے نگران معروف دستوری و قانونی ماہر اور مصر کے سابق نائب وزیراعظم پروفیسر ڈاکٹر یحیی الجمل تھے جو جامعہ قاہرہ کے لاء کالج میں قانون کے پروفیسر رہے ہیں۔ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے مقالہ میں یہ تحقیق پیش کی ہے کہ اِسلام کے ریاستی نظام اور دستورِ مدینہ کے حوالے سے چار اَنواع کی مختلف studies پائی جاتی ہیں۔ انہوں نے اپنے مقالہ میں دستورِ مدینہ کا کامل تجزیہ، تقابل، تفصیل و توضیح اور تشریح کی ہے اور امریکی وبرطانوی اور دیگر مغربی دساتیر کے constitutional principles کا Constitution of Madina سے تقابلی جائزہ لیا ہے۔ آپ نے دستورِ مدینہ کی مکمل تخریج و تحقیق اور اس کا استناد و اعتبار ثابت کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ صرف دستور مدینہ ہی تمام آئینی و دستوری تقاضے پورے کرتا ہے اور اسی پر عمل پیرا ہو کر مسلم ممالک مثالی اسلامی فلاحی ریاستیں تشکیل دے سکتے ہیں۔ تحقیق کی دنیا میں آپ کا یہ تاریخی نوعیت کا مقالہ اب اردو، انگلش اور عربی تینوں زبانوں میں چھپ کر منظر عام پر آ گیا ہے۔

2010ء کے اوائل میں آپ کی خصوصی کاوشوں سے پاکستان میں جامعۃ الازہر کے فارغ التحصیل طلبا کے رابطہ دفتر - الرابطة العالمية لخریجی الأزهر (The World Association for Al-Azhar Graduates) - کی برانچ کا اِفتتاح ہوا، جس کے چیئرمین بھی آپ ہی تھے اور پاکستان میں اس کی میزبانی کا شرف منہاج یونی ورسٹی لاہور کو حاصل ہوا۔ یہ آپ کی خصوصی محنت کا ثمر ہے کہ اس برانچ کے بارے میں شیخ الازہر اور جامعہ ازہر کے دیگر شیوخ و اکابرین کا واضح موقف رہا کہ دنیا میں رابطہ دفتر کی کوئی اور برانچ پاکستانی برانچ کا مقابلہ نہیں کر سکی۔ ایک سال کے اندر اندر پاکستان برانچ نے سہ لسانی (عربی، انگلش، اردو) سہ ماہی شمارہ دعوة الأزهر بھی جاری کر دیا، جس کا بنیادی مقصد مسلمانوں اور مغربی دنیا کے مابین برداشت، بین المذاہب ہم آہنگی اور امن کو فروغ دینا تھا۔ جب کہ پاکستان برانچ نے آغاز میں ہی تین زبانوں میں ویب سائٹ بھی لانچ کی۔ علاوہ ازیں رابطہ دفتر کی برانچز میں سے یہ اعزاز بھی صرف پاکستان برانچ کو حاصل رہا کہ اس کے تحت ہونے والے تربیتی کورسز پاکستان اور بیرون پاکستان بھی منعقد ہوتے رہے ہیں۔ جامعۃ الازہر کے اشتراک سے کئی علمی و تحقیقی اور معاشرتی پروگرام، کانفرنسز اور سیمینارز منعقد کیے گئے۔

ڈاکٹر حسن محی الدین قادری منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ہیں۔ آپ منہاج یونی ورسٹی لاہور کے School of Law کے Dean کے طور پر بھی فرائض ادا کرتے ہیں۔ آپ منہاج یونی ورسٹی لاہور کے بورڈ آف گورنرز کے رُکن بھی ہیں۔ اسی طرح جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن اور منہاج کالج برائے خواتین کی سرپرستی بھی کرتے ہیں۔ آپ قدیم و جدید علوم کے حامل دینی بورڈ ”نظام المدارس پاکستان“ کے چیئرمین بورڈ آف گورنرز ہیں۔ نیز آپ منہاج القرآن انٹرنیشنل کی فکری بنیادوں میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھنے والے فریدِ ملّت رِیسرچ اِنسٹی ٹیوٹ (FMRi) کی بھی سرپرستی فرماتے ہیں۔ آپ عالمی سطح پر سماجی و فلاحی خدمات سرانجام دینے والی منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے بھی سرپرست ہیں۔

مسلم ممالک کی نمائندگی کا حق ادا کرتے ہوئے آپ نے دنیا بھر میں مختلف ممالک میں منعقد ہونے والی کانفرنسز میں اپنی علمی و فکری ثقاہت کا سکہ منوایا ہے۔ ان میں اَقوامِ متحدہ (UN)، ورلڈ اکنامک فورم (WEF)، یونیسکو، واشنگٹن ڈی سی، کینیڈا، یوکے، پیرس، ڈنمارک، ناروے، نیدر لینڈز، جرمنی، اسپین، اٹلی، یونان، آسٹریلیا، مشرقی ایشیا، انڈونیشیا، کوالالمپور، سنگاپور، ساؤتھ کوریا، منیلا (فلپائن)، بنگلہ دیش، ایران اور اردن سرِ فہرست ہیں۔ ان کانفرنسز میں ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے اسلام اور عصری چیلنجز، تصوف کی اہمیت، عالمی معیشت میں اخلاقی اقدار کی ضرورت و اہمیت، معاشی بڑھوتی (economic growth) میں شفافیت کے عملی اظہار میں حائل رکاوٹیں اور اُن کا حل، قرآن اور نظامِ حکومت، اسلام اور اعلیٰ اخلاقی اَقدار، بین المذاہب رواداری کا فروغ اور انتہا پسندی و دہشت گردی کا تدارک و کلی خاتمہ، انتہاء پسندانہ سوچ اور دہشت گردی کے خلاف شیخ الاسلام کے فتویٰ کے اثرات کی اہمیت، جہاد کی غلط اور حقیقی تعبیر، القاعدہ کے نام نہاد جہاد کی حقیقت، شہری زندگی میں درپیش مسائل اور اُن کا حل جیسے اہم موضوعات پر اظہار خیال کیا اور تحقیقی مقالات پیش کیے ہیں۔ اِن خطبات میں آپ نے مسلم تارکین وطن کے سامنے یہ اہم سوال بھی رکھا جس پر مغرب میں مسلمانوں کا مستقبل وابستہ ہے کہ کیا مسلمان مغربی سوسائٹی سے ہم آہنگ ہوئے بغیر اپنے وجود کو برقرار رکھ سکتے ہیں۔

ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے مختلف موضوعات پر کتب بھی تحریر کی ہیں جن میں:

(1) دستور المدينة المنورة والدستور الأمريكي والبريطاني والأوروبي (دراسة توثيقية تحليلية مقارنة)

(2) دستورِ مدینہ اور فلاحی ریاست کا تصور (دستورِ مدینہ اور جدید دساتیرِ عالم کا تقابلی جائزہ)

(3) محبتِ رسول ﷺ کے تقاضے اور نصرتِ دین

(4) وحدت و اجتماعیت اور ہماری تحریکی زندگی

(5) تحریکی زندگی ميں نظم و ضبط (ایک قرآنی تمثیل)

(6) خدمتِ دین کے تقاضے اور ہمارا کردار

(7) سوشل میڈیا اور ہماری زندگی (فوائد و نقصانات)

(8) اِستحکامِ جماعت اور فکری وحدت

(9) فلسفۂ قل اور شانِ مصطفیٰ ﷺ

(10) رفیق اور رفاقت (ضابطۂ عمل برائے رُفقاء و اَراکین اور وابستگانِ تحریک)

(11) آدابِ اِختلاف (قرآن و حدیث اور آثار و اَقوال کی روشنی میں)

(12) The Constitution of Medina and the Concept of the Welfare State

(13) Parents’ Rights

(14) The Jewels of Glory (A Multifaceted Study of the Exalted Stations of Holy Prophet Muhammad ﷺ)

(15) Terrorist Rehabilitation

(16) Philosophy of Altruism & Minhaj-ul-Quran International

(17) Qur’an on Management (Harmonizing Timeless Wisdom with Modern Practices for Personal Development and Organizational Excellence)

شامل ہیں۔

Qur’an on Management and Leadership پر آپ کی کتب کی سیریز زیرِ طباعت ہے۔ علاوہ ازیں آپ کی کئی کتب زیرِ طبع ہیں جن میں سے چند درج ذیل ہیں:

(1) مکاتیب الرسول ﷺ کی عصری معنویت

(2) عصرِ حاضر میں مراسلاتِ اَمن سے اِستفادہ کی صورتیں

(3) تذکرہ مشاہیرِ اِسلام

(4) تذکرۂ شیخ الاسلام (پندرہویں صدی ہجری کے مجدد اعظم)

(5) اَوصافِ قیادت

(6) اللغة العربية: أم اللغات (عربی زبان دیگر تمام زبانوں کا مبدأ اور منبع ہے)

(7) تفسیر سورۃ یوسف

(8) تفسیر سورۃ النباء

(9) Qur’an and Ring Theory

(10) Ethics and Prophetic Characteristics‏ ‏

(11) Political History of Islam

(12) Human Rights in Islam and the West

آپ علمی و ادبی میدان کے ساتھ ساتھ تحریکی و تنظیمی اور عملی میدان میں بھرپور حصہ لیتے ہیں۔ آپ کے قرآن حکیم کی منتخب سورتوں کے تفسیری لیکچرز مختلف ٹی وی چینلز پر باقاعدہ نشر ہو چکے ہیں۔ علاوہ ازیں آپ نے علم، میلاد النبی ﷺ اور قصص الانبیاء جیسے موضوعات پر قومی ٹی۔وی چینلز پر لیکچر سیریز بھی دی ہیں۔

تصویری مناظر

Dr. Hassan Mohi-ud-Din Qadri addressing the Peace for Humanity Conference 2011

Dr. Hassan Mohi-ud-Din Qadri addressing the Peace for Humanity Conference 2011

Dr. Hassan Mohiuddin Qadri Delivers Keynote Address at UN Conference on World Interfaith Harmony Week

Dr. Hassan Mohiuddin Qadri Delivers Keynote Address at UN Conference on World Interfaith Harmony Week

Dr. Hassan Mohiuddin Qadri Delivers Keynote Address at UN Conference on World Interfaith Harmony Week

Dr. Hassan Mohiuddin Qadri Delivers Keynote Address at UN Conference on World Interfaith Harmony Week

Dr. Hassan Mohiuddin Qadri Delivers Keynote Address at UN Conference on World Interfaith Harmony Week

Dr Hassan Mohi-ud-Din Qadri addressing the UNESCO Conference in Paris France

Dr Hassan Qadri attending OIC conference

Dr Tahir-ul-Qadri addresses OIC conference on the role of education in prevention of terrorism and extremism

Dr Hassan Qadri attending OIC conference

Dr Hassan Qadri attending OIC conference

Dr Hassan Qadri attending OIC conference on the role of education in prevention of terrorism and extremism

Dr Hassan Mohi-ud-Din Qadri attending the session at the US Islamic World Forum in Washington DC Dr Hassan Mohi-ud-Din Qadri attending the session at the US Islamic World Forum in Washington DC

Dr Hassan Mohi-ud-Din Qadri attending the session at the US Islamic World Forum in Washington DC Dr Hassan Mohi-ud-Din Qadri attending the session at the US Islamic World Forum in Washington DC

Dr Hassan Mohi-ud-Din Qadri attending the session at the US Islamic World Forum in Washington DC Dr Hassan Mohi-ud-Din Qadri attending the session at the US Islamic World Forum in Washington DC

Dr Hasan Mohi-ud-Din Qadri speaks at World Economic Forum 2014

Dr Hassan Mohi-ud-Din Qadri participation in the World Economic Forum on the Middle East and North Africa 2013

Dr Hassan Mohiuddin Qadri Discusses the Constitution of Medina as a Blueprint for Peace

Dr Hassan Mohiuddin Qadri Discusses the Constitution of Medina as a Blueprint for Peace

Dr Hassan Mohiuddin Qadri Delivers Insightful Speech on Islamic Scholarship and the Constitution of Medina

Dr Hassan Mohiuddin Qadri Delivers Insightful Speech on Islamic Scholarship and the Constitution of Medina

Dr Hassan Qadri speaks on the role of the Constitution of the State of Madinah in Kuwait

dr hassan qadri met dr al-awadi

dr hassan qadri met dr al-awadi

Dr Hassan Qadri Meets With Bahrain Shura Council Chairman to Discuss Minhaj-ul-Quran Achievements

Dr Hassan Qadri Meets With Bahrain Shura Council Chairman to Discuss Minhaj-ul-Quran Achievements

dr hassan qadri dinner with member of Senator Bahrain

dr hassan qadri dinner with member of Senator Bahrain

dr hassan qadri visits al-janabi

dr hassan qadri visits al-janabi

dr hassan qadri visit misnistry

dr hassan qadri visit misnistry

Dr Hassan Mohi-ud-Din Qadri speaks on issue of forced marriages Dr Hassan Mohi-ud-Din Qadri speaks on issue of forced marriages

Dr Hassan Mohi-ud-Din Qadri speaks on issue of forced marriages Dr Hassan Mohi-ud-Din Qadri speaks on issue of forced marriages


تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top