آسٹریلیا: منہاج القرآن انٹرنیشنل وکٹوریہ کے زیرِ اہتمام مفتیِ اعظم منہاج القرآن، مفتی عبد القیوم خان ہزاروی رحمہ اللہ کے ایصالِ ثواب کے لیے قرآن خوانی اور دعائیہ تقریب کا اہتمام

مورخہ: 27 جون 2026ء

Dr Hussain Qadri Dua Reference for Mufti Abdul Qayyum Hazravi Victoria 2026

آسٹریلیا: منہاج القرآن انٹرنیشنل وکٹوریہ کے زیرِ اہتمام مفتیِ اعظم منہاج القرآن، مفتی عبد القیوم خان ہزاروی رحمہ اللہ کے ایصالِ ثواب کے لیے قرآن خوانی اور دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ ایصالِ ثواب کی اس تقریب میں صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے خصوصی شرکت کی، اس موقع پر انہوں نے مفتی عبد القیوم خان ہزاروی رحمہ اللہ کی علمی، دینی اور تنظیمی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ رحمہ اللہ نے اپنی پوری زندگی دینِ اسلام کی خدمت، فروغِ علم، فتویٰ نویسی اور منہاج القرآن کے مشن کی آبیاری کے لیے وقف کر دی۔ آپ کی علمی بصیرت، اخلاص، تقویٰ اور حسنِ اخلاق ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے۔

پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے مزید کہا کہ مفتی عبد القیوم خان ہزاروی رحمہ اللہ نہ صرف ایک جید عالمِ دین اور ممتاز مفتی تھے بلکہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے رفیقِ کار، منہاج القرآن کے عظیم راہ نما تھے جنہوں نے 42 برس سے زائد عرصہ جامعہ اور تحریک منہاج القرآن کی خدمت میں گزارا اور ہزاروں علماء، خطباء، ائمہ اور مفتیانِ کرام کی تربیت کی۔ آپ علم و کردار کا روشن نمونہ تھے۔ آپ کی دینی خدمات، فقہی بصیرت اور تنظیمی وابستگی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔

محفل سے شیخ محمد رمضان القادری نے بھی خطاب کیا، جبکہ آخر میں حضرت مفتی عبد القیوم خان ہزاروی رحمہ اللہ کے درجات کی بلندی، مغفرت اور امتِ مسلمہ کی سلامتی، اتحاد اور استحکام کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ اس تقریب میں منہاج القرآن انٹرنیشنل وکٹوریہ کے ذمہ داران، وابستگان اور پاکستانی کمیونٹی کے افراد نے شرکت کی۔

Dr Hussain Qadri Dua Reference for Mufti Abdul Qayyum Hazravi Victoria 2026

Dr Hussain Qadri Dua Reference for Mufti Abdul Qayyum Hazravi Victoria 2026

Dr Hussain Qadri Dua Reference for Mufti Abdul Qayyum Hazravi Victoria 2026

Dr Hussain Qadri Dua Reference for Mufti Abdul Qayyum Hazravi Victoria 2026

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top