چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا میلان، اٹلی میں نئے اسلامک سنٹر کا افتتاح

مورخہ: 27 جون 2026ء

Dr Hassan Qadri Inaugurates New Islamic Centre Milan Italy 2026

میلان (اٹلی): چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے میلان، اٹلی میں منہاج القرآن انٹرنیشنل اٹلی کے زیرِ انتظام قائم کیے گئے نئے اسلامک سنٹر کا افتتاح کیا۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ اس مرکز کو دینِ اسلام کی خدمت، علم و تربیت، دعوتِ دین اور امتِ مسلمہ کی رہنمائی کا مؤثر ذریعہ بنائے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ رب العزت اس اسلامک سنٹر کی تعمیر و تکمیل میں حصہ لینے والے تمام احباب کی خدمات کو اپنی بارگاہ میں شرفِ قبولیت عطا فرمائے اور اس مرکز کو نسلِ نو کی دینی، فکری اور اخلاقی تربیت کا مضبوط مرکز بنائے۔

اس موقع پر منہاج القرآن انٹرنیشنل میلان، اٹلی اور منہاج یوتھ لیگ میلان کے عہدیداران و کارکنان بھی موجود تھے۔ صدر میلان عمر حیات ماگٹ، جنرل سیکرٹری راجہ ساجد حبیب، ڈپٹی جنرل سیکرٹری راجہ نصیر احمد اور ناظم مالیات راجہ قدیر احمد، منہاج یوتھ لیگ میلان کے صدر راجہ محمد نوشیروان ساجد، جنرل سیکرٹری کاشف حیات، ڈپٹی جنرل سیکرٹری راجہ نعمان نصیر اور ناظم نشر و اشاعت اسماعیل قدیر سمیت قائدین بڑی تعداد میں شریک تھے۔ شرکاء نے اس امید کا اظہار کیا کہ یہ اسلامک سنٹر میلان اور گردونواح میں مقیم مسلمانوں کے لیے دینی تعلیم، تربیت، دعوت اور سماجی خدمات کا ایک فعال اور مؤثر مرکز ثابت ہوگا۔

Dr Hassan Qadri Inaugurates New Islamic Centre Milan Italy 2026

Dr Hassan Qadri Inaugurates New Islamic Centre Milan Italy 2026

Dr Hassan Qadri Inaugurates New Islamic Centre Milan Italy 2026

Dr Hassan Qadri Inaugurates New Islamic Centre Milan Italy 2026

Dr Hassan Qadri Inaugurates New Islamic Centre Milan Italy 2026

Dr Hassan Qadri Inaugurates New Islamic Centre Milan Italy 2026

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top