ناظمِ اعلیٰ تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل خرم نواز گنڈاپور کی قیادت میں تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل کے وفد کا اللہ والے فاؤنڈیشن کے ہیڈ آفس کا دورہ

لاہور: ناظمِ اعلیٰ تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل خرم نواز گنڈاپور کی قیادت میں تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل کے وفد نے اللہ والے فاؤنڈیشن کے ہیڈ آفس کا دورہ کیا، جہاں پہنچنے پر کنٹری ہیڈ اللہ والے فاؤنڈیشن رانا حسن افضال نے وفد کو خوش آمدید کہا۔
نیشنل آپریشن مینیجر اللہ والے فاؤنڈیشن عمر سعید نے وفد کو اللہ والے فاؤنڈیشن کے میگا کچن کے مختلف حصہ جات کا تفصیلی دورہ کروایا۔ بعد ازاں خرم نوا گنڈا پور نے چیئرمین اللہ والے فاؤنڈیشن شاہد لون سے خصوصی ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور، فلاحی و سماجی منصوبوں اور مستقبل میں مشترکہ تعاون کے امکانات پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ وفد میں ڈائریکٹر انٹر فیتھ ریلیشنز سہیل احمد رضا، ڈائریکٹر ریسورسز اینڈ مارکیٹنگ حفیظ الرحمن خان، اورنگزیب رضا خان، میاں زاہد جاوید، وجاہت علی اور محمد اعظم شامل تھے۔



























تبصرہ