منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیرِاہتمام حافظ امین الدین قادری (مرحوم) کے صاحبزادے محمد وسیم الدین شیخ (مرحوم) کے ایصالِ ثواب کے لیے دعائیہ تقریب

منہاج انسٹی ٹیوٹ برائے قرات و تحفیظ القرآن میں منعقدہ دعائیہ تقریب میں رہنمائوں کی شرکت
حافظ امین الدین قادری (مرحوم) شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے اوائل دور کے رفقا میں شامل تھے
مرحومین کی خدمات تحریک منہاج القرآن کی تاریخ کا روشن باب ہیں: مقررین
ڈاکٹر محمد رفیق نجم، محمد عباس نقشبندی، شہزاد رسول دعائیہ تقریب سے خطاب

Muhammad Waseem ud Din Dua Ceremony Minhaj ul Quran Lahore 2026

لاہور (2 جولائی 2026) کونسل آف فاؤنڈنگ اینڈ سینئر ممبرز منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیرِاہتمام منہاج انسٹی ٹیوٹ برائے قرات و تحفیظ القرآن (آغوش کمپلیکس) میں سابق صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل اوربانی رکن حافظ امین الدین قادری (مرحوم) کے صاحبزادے محمد وسیم الدین شیخ (مرحوم) سینئر ممبر تحریک منہاج القرآن کے ایصالِ ثواب کے لیے دعائیہ تقریب (تعزیتی ریفرنس) کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں تحریک منہاج القرآن کے مرکزی رہنمائوں، علمائے کرام، طلبہ اور مرحوم کے اہلِ خانہ نے شرکت کی۔

دعائیہ تقریب میں نائب ناظمِ اعلیٰ تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد رفیق نجم، ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز شہزاد رسول، پرنسپل منہاج انسٹی ٹیوٹ برائے تحفیظ القرآن محمد عباس نقشبندی سمیت دیگر رہنماؤں نے حافظ امین الدین قادری (مرحوم) کے صاحبزادے میاں محمد وسیم الدین شیخ (مرحوم) کی دینی، تنظیمی، سماجی اور انسانی خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے انہیں بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا۔

مقررین نے اپنے خطابات میں کہا کہ حافظ امین الدین قادری (مرحوم) شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے اوائل دور کے رفقاء میں شامل تھے اور انہوں نے تحریک منہاج القرآن کے قیام، استحکام اور مصطفوی مشن کے فروغ میں نمایاں کردار ادا کیا۔ ان کی پوری زندگی دینِ اسلام کی خدمت، تنظیمی استحکام، دعوت و تربیت اور انسانیت کی فلاح کے لیے وقف رہی۔

مقررین نے کہا کہ محمد وسیم الدین شیخ (مرحوم) نے بھی اپنے والد کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے تحریک منہاج القرآن سے گہری وابستگی برقرار رکھی اور دینی و سماجی خدمات کے میدان میں قابلِ قدر کردار ادا کیا۔ ان کی وفات ان کے خاندان اور تحریک منہاج القرآن کے لیے بڑا نقصان ہے۔ وسیم الدین شیخ (مرحوم) تحریک منہاج القرآن کے بانی ممبر،سابق ڈائریکٹر تعمیرات شفیع سرفرازکے داماد بھی تھے۔

ڈاکٹر محمد رفیق نجم نے اپنے خطاب میں کہا کہ مرحومین کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ انہوں نے اپنی زندگی دین، امت اور انسانیت کی خدمت کے لیے وقف کیے رکھی۔ ان کا اخلاص، وفاداری اور خدمتِ دین پر مبنی زندگی کارکنانِ تحریک کے لیے مشعلِ راہ ہے۔ محمد عباس نقشبندی اور شہزاد رسول نے اپنے خطابات میں کہا کہ حافظ امین الدین قادری (مرحوم) اور محمد وسیم الدین شیخ (مرحوم) تحریک منہاج القرآن کا قیمتی اثاثہ تھے۔ ان کی تنظیمی وابستگی، حسنِ اخلاق، خلوص اور قربانیاں ہمیشہ کارکنان کے لیے قابلِ تقلید رہیں گی۔

تقریب میں وسیم الدین شیخ (مرحوم) کے صاحبزادگان ڈاکٹر محی الدین شیخ، حافظ سعید بن نعمان اور خاندان کے دیگر افراد بھی شریک تھے، جبکہ منہاج انسٹی ٹیوٹ برائے تحفیظ القرآن کے طلبہ اور اساتذہ کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر تحریک منہاج القرآن کے مرکزی رہنماؤں نور اللہ صدیقی، راجہ زاہد محمود، کرنل (ر) خالد جاوید، حاجی محمد اسحاق، عابد بشیر قادری، سید خالد حمید کاظمی، قاری خضر ذیشان نعیمی، قاری انعام اللہ نعیمی زید محی الدین قادری و دیگر شخصیات نے بھی شرکت کی اور مرحومین کے اہلِ خانہ سے اظہارِ تعزیت کیا۔

تقریب کے اختتام پر ناظم منہاج القرآن علماء کونسل علامہ اشفاق چشتی نے مرحومین کی مغفرت، درجات کی بلندی، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی خصوصی دعا کروائی۔ شرکاء نے مرحومین کی دینی و تنظیمی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے ان کے درجات کی بلندی کےلیے قرآن خوانی و فاتحہ خوانی بھی کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top