منہاج القرآن انٹرنیشنل ملائیشیاء کے زیرِاہتمام ’’پیغامِ کربلا کانفرنس‘‘ کا انعقاد

Paigham e Karbala Conference by MQI Malaysia 2026

کوالالمپور: منہاج القرآن انٹرنیشنل ملائیشیاء کے زیرِاہتمام ’’پیغامِ کربلا کانفرنس‘‘ کا انعقاد کیا گیا، جس میں اہلِ بیتِ اطہار علیہم السلام، بالخصوص حضرت امام حسین علیہ السلام کی عظیم قربانی اور پیغامِ کربلا کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔ تقریب میں معروف نعت خواں قاری شاہد محمود قادری نے بارگاہِ رسالت مآب ﷺ میں نعت اور حضرت امام حسین علیہ السلام کی شان میں نذرانۂ عقیدت پیش کیا۔

کانفرنس سے علامہ ملک سعید اقبال اعوان نے خصوصی خطاب کرتے ہوئے فلسفۂ کربلا اور سیرتِ امام حسین علیہ السلام پر تفصیلی روشنی ڈالی اور کہا کہ واقعۂ کربلا حق، صبر، استقامت، ایثار اور ظلم کے خلاف ڈٹ جانے کا آفاقی پیغام ہے، جو ہر دور کے انسان کے لیے مشعلِ راہ ہے۔ کانفرنس میں صدر منہاج ایشین کونسل عبدالرسول بھٹی، صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ملائیشیاء علی رضا، علمائے کرام، تنظیمی و تحریکی رفقاء و کارکنان اور کمیونٹی ممبرز کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

Paigham e Karbala Conference by MQI Malaysia 2026

Paigham e Karbala Conference by MQI Malaysia 2026

Paigham e Karbala Conference by MQI Malaysia 2026

Paigham e Karbala Conference by MQI Malaysia 2026

Paigham e Karbala Conference by MQI Malaysia 2026

Paigham e Karbala Conference by MQI Malaysia 2026

Paigham e Karbala Conference by MQI Malaysia 2026

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top